ریلوے کی وزارت
ٹرین کے ڈبوں میں المونیم کا استعمال
Posted On:
16 MAR 2022 5:11PM by PIB Delhi
ریلوے ،مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
ہندوستانی ریلوے نے ٹرین میں المونیم والے ڈبے لگانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئےہیں:
- ماڈرن کوچ فیکٹری (ایم سی ایف) /رائے بریلی نے مسافروں کے کوچ میں لگانے کے لئے المونیم کے ڈبے کا ڈیزائن تیار کرنے،انہیں بنانے اور ان کی جانچ کرنے کے لئے میسرز ڈاونسس ،جنوبی کوریا کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
- ہندوستانی ریلوے نئی جنریشن کی 400 وندے بھارت ٹرین خریدنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں توانائی کی کم کھپت ہو اور مسافروں کو سفر سے متعلق بہتر تجربات حاصل ہو۔کم بجلی کی کھپت والی وندے بھارت کی ان نئی ٹرینوں میں جہاں تک ممکن ہوگا المونیم کے ڈبوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا۔
- ممبئی -احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر ) کے لئے خریدے جانے والے اس اسٹاک میں المونیم کی باڈی والے ڈبے ہوں گے۔
*******************
ش ح ۔ق ت ۔ م ش
U.N. 2787
(Release ID: 1806921)
Visitor Counter : 173