خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’بچوں میں سوئے تغذیہ‘‘

Posted On: 16 MAR 2022 4:48PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ  اسمرتی زوبین ایرانی نے آج ایک تحریری جواب کے تحت راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ 5 برس سے کم عمر کے کم وزن ، سوئے تغذیہ اور شدید سوئے تغذیہ کے شکار بچوں کی تخمینہ تعداد  سے متعلق تفصیلات نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس) کے تحت حاصل کی جاتی ہے ، اس سروے کا اہتمام صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ این ایف ایچ ایس۔ 5 (2019۔21) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 5 برس تک کی عمر  کے بچوں کے لیے غذائی اشاروں میں  این ایف ایچ ایس۔4 (2015۔16) کے مقابلہ میں بہتری رونما ہوئی ہے۔ بچوں کی نشو و نما رکنے کے معاملات میں 38.4 فیصد سے 35.5 فیصد کی تخفیف، بچوں کی لمبائی کے حساب سے کم وزن کے معاملات میں 21.0 فیصد سے 19.3 فیصد کی تخفیف اور کم وزن کے معاملات میں 35.8 فیصد سے 32.1 فیصد کی تخفیف رونما ہوئی۔

این ایف ایچ ایس کے مطابق ملک میں بچوں میں سوئے تغذیہ کے زیادہ اور کم معاملات والے اضلاع کی تفصیلی فہرست ضمیمہ۔ I میں دی گئی ہے۔

این ایف ایچ ایس 5 کے مطابق ، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے، پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں سوئے تغذیہ سے متعلق تفصیلات ضمیمہ۔ II میں درج ہیں۔

حکومت نے سوئے تغذیہ کے مسئلہ کو اعلیٰ ترجیح دی ہے  اور حکومت ملک میں سوئے تغذیہ کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے براہِ راست ہدف بند مداخلت کے طور پر امبریلا انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈی ایس) کے تحت آنگن واڑی خدمات، نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) جیسی مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ شدید سوئے تغذیہ کے شکار بچوں کا علاج صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ قائم کردہ تغذیائی بازآبادکاری مراکز میں کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، 8 مارچ 2018 کو پوشن ابھیان لانچ کیا گیا، جس کا مقصد ہم آہنگی اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کو اختیار کرکے ملک میں سوئے تغذیہ میں تخفیف لانا ہے۔

تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک مربوط امدادی پروگرام، مشن پوشن 2.0 کا اعلان بجٹ 2021۔2022 میں  کیا گیا۔ اس کا مقصد تغذیائی مواد، بہم رسانی، رسائی اور نتائج کو مضبوط بنانا  ہے، اس کے علاوہ ایسے طور طریقوں کو بڑھاوا دینا ہے جو بیماری اور سوئے تغذیہ سے تحفظ کے لیے صحت، خیرو عافیت اور قوت مدافعت کو پروان چڑھاتے ہوں۔ حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے پوشن ٹریکر کے تحت تغذیائی معیار اور تسلیم شدہ تجربہ گاہوں میں جانچ کو بہتر بنانے، بہم رسانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور تکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سوئے تغذیہ  اور اس سے متعلق بیماریوں سے تحفظ کے لیے آیوش نظام ادویہ کے استعمال کو فروغ دینےکا مشورہ دیا گیا ہے۔ تغذیائی طور طریقوں میں روایتی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے غذائیت سے متعلق متنوع فرق کو دور کرنے کے لیے آنگن واڑی مراکز میں پوشن واٹیکاؤں کی ترقی میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ اضافی تغذیہ کی بہم رسانی میں اور تغذیائی نتائج کا پتہ لگانے کے لیے شفافیت اور جوابدہی لانے کے لیے 13 جنوری 2021 کو رہنماخطوط جاری کیے گئے۔

ضمیمہ۔I

*****

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2746


(Release ID: 1806820) Visitor Counter : 256


Read this release in: English , Bengali , Tamil