پنچایتی راج کی وزارت

ملک میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی پیشرفت


رواں مالی برس کے دوران 33 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے اور 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو منظورہ شدہ سرگرمیوں کو پورا کرنے کے لیے547.411 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی

Posted On: 16 MAR 2022 5:33PM by PIB Delhi

پنچایت راج کی وزارت نے،اپنی پہلے کی اسکیموں یعنی راجیو گاندھی پنچایت سشکتی کرن ابھیان (آر جی پی ایس اے) / صلاحیت سازی – پنچایت سشکتی کرن ابھیان (سی بی پی ایس اے) کے ذریعے ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاحیت سازی اور پنچایت کے منتخب نمائندگان (ای آر) اور دیگر شراکت داروں کے لیے مدد فراہم کی ہے تاکہ انھیں اپنے کام کاج کو پورا کرنے کے قابل بنایا جاسکے جن میں ترقیاتی پروگراموں کا نفاذ اور منصوبہ بندی، موثر اور کارگر طور پر کام کرنا شامل ہے۔ ریاستوں کو پنچایت وسائل مراکز کے قیام کے لیے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت ریاستوں نے شراکت داروں کی صلاحیت سازی اور تربیت ( سی بی اینڈ ٹی) کو بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے جن میں ای-انیولمنٹ شامل ہے ، تاکہ پنچایت راج اداروں (پی آر آئیز) کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

ای آر  اور  پی آر آئیز دیگر شراکتداوں کی صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے  21 اپریل 2018 کو مرکز کے زیر انتظام راشٹریہ  گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی اسکیم کو منظوری دی ہے جسے 19-2018 سے 22-2021 تک نافذ کیا جائے گا اور جس کا بنیادی مقصد  مشن انتیہ یودیا کے ساتھ تبدیلی سے متعلق اصل توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے پی آر آئیز  کو مستحکم کرنا اور 117 خواہشمند اضلاع میں پی آر آئیز کو مستحکم کرنے پر زورر دینا ہے۔

آر جی ایس اے کے نفاذ کے لیے خاکہ تیار کرلیا گیا ہے اور اسے آر جی ایس اے کے اسکیم کے بامقصد ، مرکوز اور نتیجہ یافتہ طریقے پر نافذ کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا ہے۔

راوں مالی برس کے دوران 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن منصوبوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور  صلاحیت سازی اور ای آر  اور دیگر شراکت داروں کی تربیت سمیت منظور شدہ سرگرمیوں کو پورا کرنے کے لیے 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  547.411 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ رواں مالی برس کے دوران تقریباً 2575636 شرکاء کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2758

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1806774) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Manipuri