خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حاملہ خواتین کے لئے غذائیت بخش خوراک
Posted On:
16 MAR 2022 4:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16/مارچ 2022 ۔ حکومت نے سوئے تغذیہ کے مسئلے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور اس مسئلے کے تدارک کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ حکومت ملک بھر میں 6 سال تک کے عمر کے بچوں، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور نوعمر لڑکیوں کے لئے امبریلا انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسیز اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت آنگن واڑی سروسیز اسکیم، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا اور اسکیم فار ایڈوسینٹ گرلس کا نفاذ کرتی ہے۔ پوشن ابھیان کا مقصد مرحلہ وار طریقے سے سوئے تغذیہ کے معاملات میں کمی لانا ہے۔ یہ سبھی اسکیموں غذائیت سے متعلق پہلوؤں کا تدارک کرتی ہیں اور ان میں غذائی صورت حال کو بہتر بنانے کے امکانات موجود ہیں۔
سپلمنٹری نیوٹریشن پروگرام (ایس این پی) کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ’ٹیک ہوم راشن‘ کی سہولت دی جاتی ہے، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
زمرے
|
غذا کی قسم
|
کیلوریز
(کلوکیلوری)
|
پروٹین (گرام)
|
1.
|
حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں
|
راشن گھر لے جائیں
(Take Home Ration)
|
600
|
18-20
|
آنگن واڑی خدمات کے مستفیدین کو آنگن واڑی مراکز پر جو سپلمنٹری غذائیت بخش خوراک دستیاب کرائی جاتی ہے اس میں جگہ جگہ کے اعتبار سے فرق پایا جاتا ہے، جس کا انحصار مقامی سطح پر دستیاب غذا اور غذائی ترجیحات / مقامی آبادی کے اطوار پر ہے۔ یہ کام حکومت کے ذریعے طے کردہ غذائی ضابطوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس طرح سپلمنٹری نیوٹریشن میں شامل خوراک اور ریسیپی کا تعین ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کرتے ہیں۔ مزید برآں خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کے ذریعے ری پروڈکٹیو ایج گروپ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین اور سوئے تغذیہ کی شکار حاملہ خواتین کے لئے علاقہ وار خوراک چارٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ژوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2742
(Release ID: 1806745)
Visitor Counter : 147