ریلوے کی وزارت
فروری 2022 میں ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) کی کارکردگی
آر پی ایف اہلکاروں نے مشن ’’جیون رکشا ‘‘کے حصے کے طور پر 62 افراد کی جان بچائی
فروری 2022 میں 787 لڑکوں اور 369 لڑکیوں سمیت 1156 بچوں کو بچایا گیا
آر پی ایف کی خاتون اہلکاروں نے’’ آپریشن ماتری شکتی‘‘ کے تحت 9 حاملہ خاتون مسافروں کو مدد فراہم کی
آر پی ایف نے فروری 2022 میں آپریشن امانت کے تحت1746 مسافروں کی 2.93 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت تک کا سامان بایاب کرایا
آر پی ایف نے فروری 2022 میں 2.28 کروڑ روپے کے بقدر منشیاتی اشیاء برآمد کیں
Posted On:
16 MAR 2022 1:45PM by PIB Delhi
ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف کا قوم اور اس کے شہریوں کی خدمت کے تئیں لگن کو تین الفاظ،،سرکشا ،سترکتا اور سیوا میں بیان کیا جاسکتا ہے۔آر پی ایف کو ریلوے کی املاک ، مسافروں سے متعلق علاقے ، مسافروں اور ان سے متعلقہ امور کی حفاظت ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ پریشانی سے دوچار مسافروں کی مدد کرنے اور دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والی خواتین اور بچوں کو بچانے سے متعلق کام بھی انجام دیتے ہیں۔
خطرے سے دوچار انسانی جانوں کو بچانا ، ہماری ڈیوٹی کے فرائض میں شامل نہیں ہے۔ لیکن یہ ذمہ داری ہر شخص اور شہری پر عائد ہوتی ہے۔ یونیفارم میں ملبوس شہری ہونے کے ناطے ہمارے اہلکار اپنی ڈیوٹی سے بالاتر ہوکر اور خود اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہیں ۔ مشن ’’جیون رکشا‘‘ کے تھت ، آرپی ایف اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ضروری ماہ میں 62 جانیں (34 مرد+ 27 خواتین) اور سال 2022 کے دوران اب تک 114 جانیں بچائی ہیں۔
ریلوے اہلکاروں کے رابطے میں آنے والے پریشانی میں مبتلا بچوں کا آسانی سے استحصال کیا جاسکتا ہے اور ان کی اسمگلنگ کی جاسکتی ہے۔ اور اگر ایک مرتبہ کسی بچے کا استحصال ہوجائے تو باز آباد کاری کے تمام اقدامات کے باوجود اس کے اثرات ختم نہیں ہوتے بچوں کے تحفظ اور انہیں بچانے کے مقصد سے آر پی ایف کی کلیدی اہمیت کی حامل تعیناتی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے ’’آپریشن ننھے فرشتے‘‘ کا آغاز کیا ہے۔
آر پی ایف نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے اہل خانہ سے بچھڑجانے والے یا کھوجانے والے بچوں کی نشاندہی حفاظت اور دیکھ بھال سے متعلق عظیم ذمہ داری انجام دیتی ہے ۔ فروری 2022 میں 1156 بچوں (787 لڑکوں+ 369لڑکیوں) کو ، جو انڈین ریلویز کے رابطتے میں آئے انہیں تحفظ فراہم کیا گیا اوردیکھ بھال کی گئی۔ ہم آر پی ایف نے سال 2022 میں 1488 لڑکوں اور 713 لڑکیوں (کل2201 نابالغوں) کو بچایا ہے۔
آر پی ایف اہلکاروں نے خاص طورپر آر پی ایف اہلکاروں نے آپریشن ماتری شکتی کے تحت اپنے سفر کے دوران درد زہ میں مبتلا ہوجانے والی حاملہ خواتین کی مدد کی ہے۔ فروری 2022 کے دوران خاتون آر پی ایف اہلکاروں نے اس طرح کی 9 خاتون مسافروں کو مدد فراہم کی ہے ۔
آرپی ایف کے عملے نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وسیع رابطوں کے شعبوں میں تعیناتی سے ان کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ سافٹ اسکیلس حاصل کریں اور خدمات کا پھر سے تعین کریں ۔مسافروں سے حاصل ہونے والے رائے کی بنیاد پر ہم مسلسل خود کو بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہم ملک اور اس کے شہریوں کی زیادہ بہتر طورپر مدد کرسکیں۔
*******************
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U.N. 2720
(Release ID: 1806526)
Visitor Counter : 186