سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک پر ہونے والے حادثات کو روکنے کےلیے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2022 1:20PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

وزارت نے اپنے سرکلر نمبر RW/NH15017/109/2015-P&M (RSCE) مورخہ 28.10.2015 کے مطابق  سیاہ دھبوں کی شناخت کے لیے طریقہ کار وضع کیا ہے۔ اس سرکلر کے مطابق سڑک پر حادثے کا سیاہ دھبہ قومی شاہراہ پر تقریبا 500 میٹر لمبا ہے، جس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 5 سڑک حادثات ہوئے (ان تین سالوں میں ہونے والی اموات / زخمیوں کی تعداد کو جوڑ کر) یا گزشتہ تین سالوں کے دوران 10 لوگوں کی موت(تینوں سالوں کو ملا کر ) ہوئی۔ ریاستی حکومتوں کے پولیس محکموں کے ذریعے جمع کیے گئے سڑک حادثات کے ڈیٹا کی بنیاد پر، جسے اس وزارت کے ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ (ٹی آر ڈبلیو) نے یکجا کیا ہے، ان سیاہ دھبوں کی نشان دہی حادثات کو مستقل طور پر روکنے کے لیے قلیل مدتی یا طویل مدتی اقدام سے متعلق فوری کارروائی کے لیے کی گئی ہے۔

این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے این ایچ ونگ نے کنسلٹنسی فرم کے ساتھ ہوئے معاہدوں کے مطابق پروجیکٹ کو خراب طریقے سے تیار کرنے اور نگرانی کی کمی کے لیے ڈی پی آر کنسلٹینٹ، اتھارٹی انجینئر اور انڈیپنڈنٹ انجینئر کے خلاف کارروائی کی ہے۔  ان کے خلاف کی گئی سخت کارروائیوں میں ٹیم لیڈر / کلیدی اہلکار کو ہٹانا، جرمانہ لگانا اور کمپنی / کلیدی اہلکار پر مخصوص مدت کے لیے پابندی لگانا شامل ہیں۔

********** ***

( ش ح ۔ق ت ۔ ت ع )

U.No. : 2717

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1806504) وزیٹر کاؤنٹر : 158
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Gujarati , Tamil