مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ای سی ، ڈی او ٹی نے ‘‘مواصلاتی مصنوعات کے  مطابقتی تجزیہ  سے متعلق پالیسی اور  ضابطہ  کاری  کا فریم ورک : عالمی پیمانے پر استعمال ہونے والے  بہترین طور طریقے اور ترجیحات’’ موضوع پر ویبینار منعقد کیا


مواصلاتی خدمات کو سستا بنایا جائے گا:جناب کے راجہ رمن، سکریٹری (مواصلات)

ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن ایکوسسٹم پیداواری نظام کا اٹوٹ حصہ ہونا چاہیے : جناب کے راجہ رمن، سکریٹری (مواصلات)

Posted On: 16 MAR 2022 11:56AM by PIB Delhi

وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت قومی مواصلاتی معیار کا تعین کرنے والی تنظیم، ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر (ڈی ای سی) نے کل یہاں  ‘‘مواصلاتی مصنوعات کے  مطابقتی تجزیہ  سے متعلق پالیسی اور  ضابطہ  کاری  کا فریم ورک : عالمی پیمانے پر استعمال ہونے والے  بہترین طور طریقے اور ترجیحات’’ موضوع پر ویبینار منعقد کیا۔ ٹی ای سی نے اس ویبینار کا انعقاد  ٹی آئی کونسل (بھارت) کے اشتراک سے کیا، جس میں محکمہ مواصلات، بھارت، ای یو اور ایف سی سی (امریکہ) کے سینئر پالیسی سازوں سمیت ٹیلی کام، لیب جیسی صنعتوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی اور بھارت میں مواصلاتی مصنوعات کے معیار اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربات، عالمی رجحانات اور بہترین طور طریقے شیئر کیے۔  اجلاس کے دوران یوروپی یونین کے پالیسی آفیسر مسٹر لوئس اور ایف سی سی ، امریکہ کے مسٹر جارج نے عالمی بہترین طور طریقوں کا اشتراک کیا اور جناب پرشانت  ڈی ڈی جی، ڈی ای سی اور جناب زتشی ٹی آئی سی کونسل نے ہندوستان  سے متعلق  مخصوص ضابطہ کاری کا فریم ورک  پیش کیا۔

 

اس پروگرام میں حکومت ہند کے سکریٹری (مواصلات) جناب کے راجہ رمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈی او ٹی کے ممبر (سروسز) جناب اشوک کمار متل، سینئر ڈی ڈی جی (ٹی ای سی) محترمہ دیپاتیاگی ارو ٹی آئی سی سی، بھارت کے چیئرمین جناب سریش سگاونم نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں پوری دنیا سے لوگوں نے شرکت کی اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر اپرنا، ای ڈی، ٹی آئی سی سی نے انجام دی۔

 

جناب کے راجہ رمن، سکریٹری (مواصلات) نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ ملک دیہی اور شہری علاقوں میں موبائل اور براڈ بینڈ  کے شعبے میں اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مواصلات کی خدمات عام لوگوں کے لیے سستی سے سستی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن ایکو سسٹم پیداواری نظام کا اٹوٹ حصہ ہونا چاہیے، تاکہ ملک کو مینوفیکچرنگ ہب بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینوفیکچرنگ ہب کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیسٹنگ سے متعلق سہولیات اور ہنرمندی جیسی صلاحیتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں لیب کے آلات نصب کرنے سے متعلق اختراعی نظریات تلاش کریں، تاکہ ٹیسٹنگ میں پلیٹ فارم پر مبنی ماڈل جیسے کہ اولا / اوبر کے سروس ماڈل کو استعمال کیا جاسکے۔

ڈی او ٹی کے  ممبر (سروسز) جناب اشوک کمار متل نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ٹی ای سی نے ضابطہ کاری کے طریقوں سے متعلق بین الاقوامی باہم اشتراکی علم  پر مبنی ویبینار منعقد کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں ٹی ای سی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہیں جہاں تک ممکن ہوسکے اس قسم کے اور بھی مذاکرات منعقد کرانے چاہئیں۔

ٹی ای سی کی سینئر ڈی ڈی جی محترمہ دیپا تیاگی نے عالمی شراکت داری اور عالمی بہترین طور طریقوں کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ بھارت کو آئی سی ٹی  مصنوعات کے لیے عالمی ٹیسٹ کا مرکز بنایا جاسکے۔

********** ***

( ش ح ۔ق ت ۔ ت ع )

U.No. : 2710


(Release ID: 1806460) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Tamil