وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشیوں کے لئے سبسڈی والا اناج

Posted On: 15 MAR 2022 6:00PM by PIB Delhi

 ماہی پروری ، مویشیوں کی افزائش  نسل اور ڈیری  کے وزیر جناب  پرشوتم روپالا نے  لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ مویشیوں کی افزائش نسل ایک سرکاری موضوع ہے۔ مختلف ریاستوں  نے مویشیوں کے لئے سبسڈی والا چارہ دستیاب کرنے  کے لئے  اپنی  خودکی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔ یہ وزارت اس سلسلے میں  ریاستی سرکاروں کی کوششوں  میں  مدد دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کا مویشیوں کی بہبود کا  بورڈ    محدود سطح  پر  عام امداد کے تحت  مویشیوں کی بہبود کی  تنظیموں  کو  چارہ فراہم کرنے  میں  مدد دے رہا ہے ۔ اس وزارت کے ذریعہ  ،  نیشنل  لائیو اسٹاک  مشن  اور مویشیوں کی افزائش نسل کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ سے متعلق فنڈ جیسی اسکیموں   پر بھی عمل کیا جارہا ہے، جن سے  مویشیوں کے مالکان مویشیوں کے چارے کی دستیابی میں اضافہ کرسکیں  گے ۔

(سی ) مختلف ریاستی سرکاریں اسکیموں  پر عمل درآمد کررہی ہیں ،  جن کے تحت  اناج کے بجائے مویشیوں کا چارہ  ،  کم شرحوں  پر سپلائی کیا جاتا ہے۔

(ڈی ) اور ( ای ) جی ہاں  ! اگر  مویشیوں کو اچھی کوالٹی  کا چارہ  نہیں ملتا تو ان کی   صحت  اور دودھ  کی پیداوار  متاثر ہوگی۔ پورے بھارت میں  مختلف تحقیقاتی مطالعات کئے  گئے ہیں ، جن سے ظاہرہوتا ہے کہ کوالٹی والے چارے کی عد م دستیابی  سے  ملک میں  مویشیوں کی صحت  اور دودھ  کی پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔

*************

 

ش ح۔ا س ۔رم

U-2699



(Release ID: 1806457) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Tamil