صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ویکسین وائل کی نگرانی
Posted On:
15 MAR 2022 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/مارچ 2022 ۔ ویکسین کے اختتامی مقام پر پہنچنے سے پہلے اسے حتمی شکل دینے کیلئے مختلف ماحولیاتی درجہ حرارت اور دورانیے کے مطالعے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کے بعد اسے ویکسین وائل مانیٹرنگ (وی وی ایم ) کی نوعیت کا فیصلہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ وی وی ایم ایک ہی آف شور مینوفیکچرر کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور ترقی ،وی وی ایم کی بہت بڑی مقدار میں ضرورت اور پیداوار کی محدود صلاحیت نیز کووڈ 19 ویکسین کے استعمال کی عالمی عجلت کو دیکھتے ہوئےدنیا بھر میں کووڈ 19 ویکسین وی وی ایم کے بغیر استعمال کی جاتی ہیں۔
نیشنل ریگولیٹر یعنی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے تیاری کی تاریخ سے کوویشیلڈ ویکسین کے لیے 9 ماہ کوویکسین اور اسپوتنک ویکسین کیلئے 12 ماہ کی شیلف لائف کی منظوری دی ہے۔ حکومت ہند نے مناسب رہنما خطوط اور تربیتی مواد جاری کیا ہے جس میں کووڈ 19 ویکسینز کے مناسب اسٹوریج، ہینڈلنگ اور انتظام وانصرام کے اصولوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس بات کو یقینی بنایا جا تا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کی مینوفیکچرر سے لیکر کووڈ 19 ویکسینیشن سنٹر (سی وی ای ) تک اسٹوریج اور نقل و حمل 2-8 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر ہو۔ تقریباً 29000 کولڈ چین پوائنٹس کا ایک مضبوط کولڈ چین نیٹ ورک اور انسولیٹیڈ /ریفریجریٹڈ ویکسین وینز، کولڈ باکسز اور ویکسین کیریز کا استعمال درجہ حرارت پر قابو پانے والے ماحول میں کووڈ 19ویکسین کے ذخیرہ اور نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اسٹوریج کے درجہ حرارت کی نگرانی بھی حقیقی وقت کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ تجویز کردہ اسٹوریج درجہ حرارت کے رکھ رکھاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔
صحت اورکنبہ بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2572
(Release ID: 1806345)
Visitor Counter : 144