کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کمپنیوں کے رجسٹرار کے ذریعے چلائی گئی خصوصی مہم میں مالی سال 21-2020ء تک 3.82لاکھ سے زیادہ کمپنیوں کو بند کیا گیا

Posted On: 15 MAR 2022 4:35PM by PIB Delhi

 نئی دہلی:15؍مارچ2022:

 کمپنیوں کے رجسٹرار کے ذریعے چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت مالی سال 21-2020ء تک کمپنیوں سے متعلق قانون کی دفعہ 248 (1)پر عمل کرتے ہوئے 3,82,875 کمپنیوں کو بند کردیا گیا۔کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کمپنی ایکٹ 2013 (دی ایکٹ)میں ’’شیل کمپنی‘‘لفظ  کا کوئی مفہوم نہیں ہے۔یہ عام طورپر ایسی کمپنیوں کے بارے میں استعمال ہوتا ہے، جو سرگرم طورپر کاروباری سرگرمیاں انجام نہیں دیتی یا ان کے پاس کوئی اہم اثاثہ نہیں ہوتا۔ بعض معاملوں میں اس طرح کی کمپنیوں کو ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ، غیر واضح ملکیت، غیر اعلانیہ جائیداد وغیرہ جیسے غیر قانونی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔سرکار کے ذریعے تشکیل شدہ  خصوصی ٹاسک فورس نے ’’شیل کمپنیوں‘‘کے معاملوں میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ مشتبہ شیل کمپنیوں کی شناخت کے لئے الرٹ کی شکل میں بعض ریڈ فلیگ اشاریہ کے استعمال کی سفارش کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار نے کمپنی ایکٹ کی دفعہ 248(1)کے التزامات کو لاگو کرکے کمپنیوں کی شناخت کرنے اور اُنہیں بند کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی ہے۔

مزید تفصیل دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کمپنیوں کے رجسٹرار (آر او سی)نے کمپنیوں کے رجسٹر سے قانون کے مناسب عمل کو نافذ کرنے کے بعد اُن کمپنیوں کا نام ہٹا دیا ہے۔ایسا تب کیا گیا، جب آر او سی کے پاس یہ تسلیم کرنے کی مناسب وجہ تھی کہ یہ کمپنیاں پچھلے دو مالی سال کی مدت کے دوران  کوئی کاروبار یا سرگرمی نہیں دکھا رہی ہیں۔آر او سی اس بات کی  بھی تصدیق کی ہے کہ اِس طرح کی کمپنیوں نے قانون کی دفعہ 455 کے تحت غیر فعال کمپنی کا درجہ حاصل کرنے کےلئے اِس مدت کے اندر کوئی درخواست نہیں دی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2665) 


(Release ID: 1806310) Visitor Counter : 289


Read this release in: Telugu , English , Bengali