سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریزرویشن پالیسی

Posted On: 15 MAR 2022 3:59PM by PIB Delhi

معزز سپریم کورٹ نے اندرا ساہنی کیس ڈبلیو پی (سی) نمبر 930 آف 1990، میں 16 نومبر 1992 کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں نے ہی طے کیا ہے کہ آئین کی دفعات 15(4) اور 16(4) کے تحت ریزرویشن 50فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان دفعات کے تحت درج فہرت ذاتوں، درج فہرت قبائل اور دیگرپسماندہ طبقات کو دیا جانے والا کل ریزرویشن 50فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ معاشی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کو دیا گیا ریزرویشن، حکومت نے دفعہ 15(6) اور 16(6) کے تحت فراہم کیا ہے، جو کہ آئین کے103 ویں ترمیمی قانون 2019 کے ذریعے شامل کیا گیا تھا۔ اس طرح ای ڈبلیو ایس کو دیا گیا 10فیصد کا ریزرویشن دفعہ 15(4) اور 16(4) کے تحت دیئے گئے ریزرویشن پر 50فیصد کی حد کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

دفعہ 15(6) اور 16(6) کی دفعات کے تحت ای ڈبلیو ایس کو دیا جانے والا 10فیصد ریزرویشن دفعہ 15(4) اور 16(4) کے تحت درج فہرت ذاتوں، درج فہرت قبائل اور دیگرپسماندہ طبقات کو دیے گئے ریزرویشن سے الگ ہے اور یہ قانونی طور پر محفوظ ہیں۔

یہ معلومات ،سماجی انصاف اور اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2647

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1806268) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Tamil , Malayalam