دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوگوں کو جلد ہی زمین کا ریکارڈ ان کی اپنی  زبان میں مل جائے گا: جناب گری راج سنگھ


مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے بجٹ میں اعلان کردہ لینڈ گورننس اصلاحات پر ای بک  کا اجرا کیا

این جی ڈی آر ایس سافٹ ویئر کے استعمال سے ریاستی حکومتوں کو زمین سے ملنے والی محصولات  میں  نمایاں اضافہ ہوا:  جناب گری راج سنگھ

Posted On: 14 MAR 2022 5:32PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ملک کے لوگ اپنی زمین کا ریکارڈ  اپنی  زبان میں حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمین  کے وسائل سے متعلق محکمہ، دیہی ترقی کی وزارت، اپریل 2022 سے کثیر لسانی سافٹ ویئر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے بعد زمین کا ریکارڈ 22 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ وزیر موصوف نے  بجٹ میں اعلان کردہ لینڈ گورننس اصلاحات پر ایک ای بک کا اجراء کرنے کے بعد  یہ بات کہی، جس کا عنوان ہے "Empowering Citizens-Powering India." (شہریوں کو بااختیار بنانا - بھارت کو بااختیار بنانا)۔

 

مقامی طور پر تیار کردہ این جی ڈی آر ایس (نیشنل کامن ڈاکومنٹ رجسٹریشن سسٹم) سافٹ ویئر کے تعلق سے  بات کرتے ہوئے، جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ این جی ڈی آر ایس سافٹ ویئر تقریباً 4 کروڑ روپئے میں تیار کیا گیا ہے، جس کے باعث اس سافٹ ویئر کے استعمال سے  ریاستی حکومتوں کو زمین سے متعلق ریونیو  میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ این جی ڈی آر ایس کو 13 ریاستوں میں نافذ کیا جا رہا ہے، جس سے 22 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اب تک اس نظام  کے ذریعے  30.9 لاکھ دستاویزات کا اندراج کیا گیا ہے، جن  سے 16 ہزار کروڑ سے زیادہ کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں یونک لینڈ پارسل آئیڈینٹیفکیشن نمبر (یو ایل پی آئی این) نافذ ہونے کے بعد غریبوں کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔  یو ایل پی آئی این کو پین کارڈ، آدھار کارڈ،  زمین سے متعلق ریکارڈ، عدالتوں اور بینکنگ سسٹم سے جوڑنے سے زمین کے معاملات میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی۔ اب تک،  یو ایل پی آئی این  کو 14 ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے۔ وزیرموصوف نے ریاستی حکومتوں سے لوگوں  کے بیچ  زمینی اصلاحات کے بارے میں بیداری پھیلانے کی بھی درخواست کی۔

ای بک کا مواد  یونیک لینڈ پارسل آئیڈینٹیفکیشن نمبر (یو ایل پی آئی این)، نیشنل  جنرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس ) اور زمین  کے ریکارڈوں  میں زبان کی رکاوٹوں  کو دور کرنے کے لئے کثیر لسانی زمین کے ریکارڈ سے متعلق ہے۔  زمین کے  وسائل سے متعلق محکمے کے ذریعہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے  کے بعد  زمین کے ریکارڈ کی معلومات اور انتظامات  میں ٹھوس شفافیت آئی ہے۔ دھوکہ دہی اور بے نامی جائیداد کے لین دین کو روکنے کے لیے ہر لینڈ پارسل کو ایک منفرد لینڈ شناختی نمبر (یو ایل پی اائی این) فراہم کیا جا رہا ہے۔ زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ، وزیراعظم  کے  ویژن آتم  نربھربھارت  کے تحت بھارت کے شہریوں اور بھارت کو بااختیار بنائے گا۔اس کے علاوہ اپ ڈیٹ شدہ زمین کے ریکارڈ، معاوضے کی ادائیگی  کے وقت کو کم کرے گا اور حصول اراضی کے لئے دوبارہ آبادکاری  کے فوائد فراہم کرے گا۔ کثیر لسانی زمین کے ریکارڈ سے متعلق ممکنہ افراد کو ان کی علاقائی اور مادری زبانوں میں معلومات  کی  سہولت فراہم کرے گا۔

اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، زمین سے متعلق  وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی اور  دیہی ترقی محکمہ کے سکریٹری  جناب ناگیندر ناتھ سنہا اور محکمہ وسائل کے جوائنٹ سکریٹری جناب سونمونی بورا اس موقع پر موجود تھے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔س ک ۔ م ص

U. No.2638


(Release ID: 1806117) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi