خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں سرمایہ کاری

Posted On: 15 MAR 2022 12:50PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک ،صنعتو ں  کی وزارت کے وزیر مملکت جناب  پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب میں   بتایا کہ ڈبہ بند خوراک  ،صنعتوں  کی وزارت  پردھان منتری کسان  سمپدا یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی )نافذ کررہی ہے،جس کا مقصد  ڈبہ بندی / تحفظ صلاحیت کو بڑھانا ، زراعت سے دور روزگار  پید ا کرنا  ، گھریلو سرمایہ کاری کا استعمال کرنا  اور  اقتصاد میں  قیمت کا اضافہ   کرنا ہے ۔فی الحال ڈبہ بند  خوراک  کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیبات  اور روزگار کی تخلیق  کے توسط سے  عالمی  خوراک  چیمپئنس   کی تخلیق کے لئے  مصنوعات سے مربوط ترغیب   ( پی ایل آئی )اسکیم کو شروع  کیا گیا ہے۔21-2020 سے  پردھان منتری  - فارملائزیشن آف مائیکرو انٹرپرائزز  ( پی ایم – ایف ایم ای ) اسکیم کو بھی نافذ کیا جارہا ہے،جس کا مقصد دولاکھ مائیکرو انفارمل یونٹس  کو   اپ گریڈ کرنا  / فارملائز کرنا  اور 9  لاکھ روزگار  پیدا کرنا ہے۔حکومت نے آٹومیٹک روٹ کے تحت  100فیصد فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی ) کی اجازت دی ہے۔

اپریل 2014سے  دسمبر 2021 تک  ڈبہ بند خوراک میں  کل حاصل شدہ  ایف ڈی آئی 5.15     ارب  امریکی ڈالر ہے نیز  31 جنوری 2022 تک   پی ایم کے ایس وائی   کی مختلف اسکیموں کے تحت  582تکمیل شدہ پروجیکٹوں کے توسط سے 8562.92 کروڑ کی سرمایہ کاری کا استعمال ہوا ہے ۔

ڈبہ بند خوراک کا شعبہ  ہے،   جس کا مزدوروں سے  گہرا تعلق ہے ۔صنعتوں کے سالانہ سروے (اے ایس آئی )

19-2018 ک کے مطابق  ڈبہ بند خوراک  مینوفیکچرنگ شعبے میں مصروف  مجموعی افراد میں  نمبر ایک پر آیا ہے۔پانچ اعلیٰ ترین  مینوفیکچرنگ شعبے   مصروف افراد کی تعداد کے ساتھ  حسب ذیل ہیں۔

 

S.No.

Sector

No. of persons engaged (in lakhs)

Share in total employment in %

1

Food Products

20.05

12.32

2

Textiles

16.73

10.28

3

Wearing Apparel

11.97

7.35

4

Basic Metals

11.49

7.06

5

Motor Vehicles, Trailers & Semi Trailers

10.95

6.73

 

Total

162.80

 

Source: ASI 2018-19

 

(d): Number of units and employment in registered food processing sector for last three years as reported in the ASI data were as under: -

 

Sl. No.

Year

No. of units

Employment (figures in lakh)

1.

2016-17

39,740

18.53

2.

2017-18

40,160

19.33

3.

2018-19

40,579

20.05

 

 اس کے علاوہ  ،قومی سیمپل سروے  16-2015 کی رپورٹ کے مطابق  غیر کارپوریٹ شعبے /  انفارمل شعبے میں  ڈبہ بندخوراک شعبے میں مصروف  افراد کی تعداد  51.11 لاکھ ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔رم

U-2636

 


(Release ID: 1806109) Visitor Counter : 239


Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil