وزارت خزانہ
بالترتیب 45.21 کروڑ روپے اور 7.55 کروڑ روپے سود سبسڈی اور کیش بیک کے طور پر ادا کیے گئے
Posted On:
14 MAR 2022 9:42PM by PIB Delhi
جیسا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے، 24 مارچ 2020 کو یا اس سے پہلے شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی میں مصروف خوانچہ فروش پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت فوائد کے مجاز ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ 7 مارچ 2022 تک پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت 28,69,477 اہل مستفید ہوئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت تقسیم کئے گئے لون کی ریاست وار اور سال در سال تفصیلات کا بیان ضمیمہ-1. میں دیا گیا ہے ۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ اب تک بالترتیب 45.21 کروڑ روپے اور 7.55 کروڑ روپے سود سبسڈی اور کیش بیک کے طور پر ادا کیے گئے ہیں۔ ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-11 میں ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پی ایم سواندھی ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے۔ مستفیدین کو تقسیم کرنے کے لیے ریاستوں کو کوئی فنڈ جاری نہیں کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ قرض کی رقم قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنے والے افراد کو براہ راست جاری کی جاتی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ سود کی 7 فیصد سبسڈی سہ ماہی بنیادوں پر قرض لینے والے کو قرض کی قسطوں کی ادائیگی پر براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے ادا کی جاتی ہے اور خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل لین دین کی ترغیب دینے کے لیے 100 روپے ماہانہ تک کیش بیک فراہم کیا جاتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اہل وینڈرز کی شناخت درج ذیل معیارات کے مطابق کی جاتی ہے:-
- شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) کے ذریعہ جاری کردہ وینڈنگ کا سرٹیفکیٹ /شناختی کارڈ رکھنے والے اسٹریٹ وینڈرز؛
- وینڈرز، جن کی شناخت یو ایل بی کی زیرقیادت والے سروے میں کی گئی ہے، لیکن انہیں وینڈنگ/شناختی کارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
- اسٹریٹ وینڈرز، جو سروے سے باہر رہ گئے ہیں یا جنہوں نے سروے مکمل ہونے کے بعد فروخت کرنا شروع کیاہے اور انہیں یو ایل بی / ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی (ٹی وی سی) کی طرف سے لیٹر آف ریکمنڈیشن (ایل او آر) جاری کیا گیا ہے؛ اور
- آس پاس کی ترقی/پیری-شہری/دیہی علاقوں کے وینڈرز یو ایل بیز کی جغرافیائی حدود میں فروخت کر رہے ہیں اور ٹی وی سی /یو ایل بی کی طرف سے اس سلسلے میں لیٹر آف ریکمنڈیشن (ایل او آر ) جاری کیا گیا ہے۔
پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت مختلف قسم کے قرض دینے والے اداروں کی طرف سے وصول کی جانے والی شرح سود کی تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر موصوف نے مندرجہ ذیل باتیں کہیں :-
- شیڈولڈ کمرشل بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز)، چھوٹے مالیاتی بینکوں (ایس ایف بیز)، کوآپریٹو بینکوں اور ایس ایچ جی بینکوں کے معاملے میں، یہ ان کی بورڈ کی منظور شدہ پالیسیوں کے مطابق ان کی موجودہ شرح سود کے مطابق ہے۔
- نان بینکنگ فائنانس کمپنی (این بی ایف سی) این بی ایف سی-مائیکرو فائنانس انسٹی ٹیوشنز (ایم ایف آئیز) وغیرہ کے معاملے میں، یہ متعلقہ قرض دینے والے زمرے کے لیے آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔
- ایم ایف آئیز (غیر این بی ایف سی) اور دیگر قرض دینے والے کے زمروں کے لیے جو آر بی آئی کے رہنما خطوط کے تحت نہیں آتے، یہ این بی ایف سی –ایم ایف آئی کے لیے آر بی آئی کے موجودہ رہنما خطوط کے مطابق قابل اطلاق ہے۔
قرض کی قسطوں کی بروقت ادائیگی پر سہ ماہی بنیادوں پر سات فیصد کی سود سبسڈی ادا کی جاتی ہے۔ سبسڈی کے علاوہ فیض اٹھانے والا فرد سود برداشت کرتا ہے۔
*******
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
U. No.2631
(Release ID: 1806098)