شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے اور موجودہ ہوائی اڈے اگلے پانچ سالوں میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2022 3:28PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ  ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران  ملک کے جہاز رانی کے شعبے میں اور  شمالی خطوں میں درج کی گئی شرح ترقی کی تفصیلات  نیچے  ضمیمہ-1  میں پیش کی گئی ہیں۔

ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)  کی  ٹریفک سے  متعلق پیشین گوئی کے مطابق  اگلے تین سالوں میں  کل ہند سطح پر  مسافروں  کی تعداد میں ہونے والے اضافے کا تخمینہ ضمیمہ -2  میں پیش کیا گیا ہے۔ تاہم  یہ پیشین گوئی  کووڈ وبائی مرض  کی غیر یقینی  فطرت اور  جہازوں کے ایندھن  کی قیمت  میں حالیہ دنوں ہونے والے  زبردست  اضافے کی وجہ سے  تبدیل  بھی ہو سکتی ہے۔

حکومت نے  مستقبل میں جہاز رانی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ کے مد نظر  کئی  اقدامات کئے ہیں، جن میں  سے کچھ درج ذیل ہیں۔

  1. ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا  نے  اگلے پانچ سالوں میں  نئے اور موجودہ  ہوائی اڈے  25  ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے  بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ اس میں نئے ٹرمنلوں  کی تعمیر ، موجودہ  ٹرمنلوں کی توسیع اور ترمیم ، موجودہ رَن وے  کی  توسیع اور  / یا  مضبوطی ،  اپریل، ایئر پورٹ نیوی گیشن سروسز (اے این ایس) انفراسٹرکچر ، کنٹرول ٹاور اور  تکنیکی بلاکوں وغیرہ  کی تعمیر  شامل ہے۔
  2. دہلی ، حیدر آباد اور بینگلورو  میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ  ( پی  پی پی) سے  تعمیر کردہ ہوائی اڈوں میں  30  ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے  2025  تک  توسیعی کام  مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  پورے ملک میں  پی پی پی موڈ کے تحت  نئے  گرین فیلڈ  ایئر پورٹ تیار کرنے پر بھی  36  ہزار کروڑ روپے لگائے جارہے ہیں۔
  3. حکومت ہند نے  ملک بھر میں  21 گرین فیلڈ ایئر پورٹ  تیار کرنے  کی منظور ی دے دی ہے۔  ابھی تک  8  گرین فیلڈ ایئر پورٹ  نے  کام کرنا شروع  کردیا ہے، جن کے نام یوں ہیں: مہاراشٹر کے شرڈی کا  سندھو  دُرگ  ہوائی اڈہ، مغربی بنگال کا در گا پور  ، سکم کا  پاک یونگ، کیرالہ کا  کنّور ،  آندھرا پردیش  کا اورواکل،  کرناٹک کا  کلبرگی  اور اتر پردیش  کا  کُشی نگر ہوائی اڈہ۔
  4. علاقائی  کنکٹی وٹی کی اسکیم  (آر سی ایس)  – اُڑے دیش کا عام ناگرک (اڑان) کے تحت  8  مارچ  2022  تک  65  ہوائی اڈوں  کو جوڑنے والے  405  راستوں  نے  کام کرنا شروع کردیا ہے (جن میں 8 ہیلی کاپٹر اور  دو  آبی جہاز شامل ہیں)۔
  5. گھریلو دیکھ بھال، مرمت  اور  اورہالنگ (ایم آر او) کی  سروسز  کے لئے  اشیاء  اور خدمات کے ٹیکس  (جی ایس ٹی)  کی شرح  18  فیصد سے  گھٹا کر  5  فیصد کردی گئی ہے۔
  6. طیاروں کو کرائے پر دینے اور ان کی  مالی امداد  سے متعلق ماحول کو  ساز گار بنایا گیا ہے۔
  7. گھریلو پروازوں  کی استعداد  کو  پوری طرح بحال کر کے  کووڈ  وبائی مرض  سے پہلے   کی صورت حال جیسا  کر دیا گیا ہے۔
  8. ہندوستانی ہوائی اڈوں پر  ایئر نیوی گیشن انفرا سٹرکچر  کو  بہتر کیا جا رہا ہے۔
  9. ہندوستانی ہوائی جہازوں کے ذریعہ مال ڈھونے کے کام  پر  لگائے گئے  طیاروں کی تعداد  سال 2018 کے  7  سے بڑھا کر  2021  میں 28  کردی گئی ۔ اس کے نتیجے میں  بین الاقوامی سطح پر  مال بردار  طیاروں کی نقل وحرکت میں  ہندوستانی ہوائی جہازوں کی حصہ داری  گزشتہ دو سالوں میں 2  فیصد سے بڑھ کر 19  فیصد ہو چکی ہے۔

 ضمیمہ-1

ہندوستان کے شمالی خطے کے ہوائی اڈوں اور پورے ہندوستان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد ورفت کا مجموعہ  (ملین میں)

سال

ہندوستان کے شمالی خطوں کے ہوائی اڈے

پچھلے سال کے مقابلے تبدیلی کا فیصد

ہندوستان کے کل ہوائی اڈوں کا مجموعہ

پچھلے سال کے مقابلے تبدیلی کا فیصد

2019-20

96.03

-0.8

341.05

-1.1

2020-21

36.21

-62.3

115.38

-66.2

 

 

 

 

 

رواں  سال

 

 

 

 

2020-21 (اپریل- جنوری)

25.63

-

81.56

-

2021-22 (اپریل - جنوری)

47.57

85.6

146.80

80.0

 

ضمیمہ-2

مسافروں کی  آمد ورفت سے متعلق پیشین گوئی- ہندوستان کے تمام ہوائی اڈوں پر

سال

مسافروں کی کل تعداد (ملین میں)

2019-20 (حقیقی)

341

2020-21 (حقیقی)

115

اضافے کی شرح

73%

2021-22

200

اضافے کی شرح

69%

2022-23

338

اضافے کی شرح

20%

2023-24

404

اضافے کی شرح

11%

2024-25

449

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ق ت۔ ق ر

2626-U


(ریلیز آئی ڈی: 1806066) وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri , Tamil