شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو دیکھ بھال، مرمت اور  اوورہال (ایم آر  او) خدمات کے لئے جی ایس ٹی 18 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کی گئی

Posted On: 14 MAR 2022 3:30PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیرمملکت  جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ  ریٹائرڈ  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں:

ماقبل کووڈ مالیاتی سال (2019-20) میں مسافروں کی اوسط تعداد 4 لاکھ یومیہ تھی ۔6 مارچ 2022 کو  ہندوستان میں گھریلو ہوائی کمپنیوں کے جہازوں سے تقریبا 3.7 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد اگلے کچھ مہینوں میں کووڈ سے پہلے کی سطح کو پار کرسکتی ہے ۔

حکومت نے  ہوابازی کے شعبے میں  مستقبل میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مختلف  اقدامات کئے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں :

  1. ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے  کچھ نئے  ایئرپورٹ تعمیر کرنے اور موجودہ ہوائی اڈوں کو بہتر بنانے کے لئے  کام شروع کردیا ہے ، جس  پر آنے و الے پانچ برسوں میں  تقریبا 25  ہزار کروڑ روپئے کے سرمایہ جاتی اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ان اقدامات میں  نئے ٹرمنلس کی تعمیر، موجودہ ٹرمنلس کی توسیع اور اصلاح، موجودہ رن ویز اپرونس،ایئر پورٹ نیوی گیشن سروسز ( اے این ایس) بنیادی ڈھانچہ، کنٹرول ٹاورس اور ٹکنیکل بلاکس وغیرہ کی توسیع اور / یا پختہ کاری شامل ہیں ۔
  2. دہلی، حیدرآباد اوربنگلور میں  سرکاری نجی شراکت داری ایئرپورٹس 2025 تک  تقریبا  30000 کروڑ روپئے کی لاگت سے بڑے توسیعی پروجیکٹ چلا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں سرکاری نجی شراکت داری موڈ کے تحت  نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر کے کام میں سرمایہ کاری کے لئے  36000 کروڑ روپئے کے اخراجات کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
  • iii. حکومت ہند نے اصولی طور پر پورے ملک میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈے تعمیر کرنے کے پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔ اب تک 8 گرین فیلڈ ایئرپورٹس نے کام کرنا شروع بھی کردیا ہے ، یہ ہوائی اڈے مہاراشٹر کے سندھو درگ، مغربی بنگال کے درگاپور، سکم کے پا ک یونگ، کیرالہ کے کنور، آندھر ا پردیش کے اورواکل، کرناٹک کے کل برگی اور اتر پردیش کے کشی نگر میں واقع ہیں۔
  • iv. علاقائی مربوط کاری منصوبہ (آر سی ایس)۔ اڑے دیش کا عام ناگرک (اڑان)، 65 ہوائی اڈوں کو مربوط کرنے والے 403 ر وٹس 31 جنوری 2022 تک کام کرنا شروع کرچکے ہیں ۔
  1. گھریلو دیکھ بھال، مرمت اور  اوورہال (ایم آر  او) خدمات کے لئے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) 18 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کردیا گیا ہے ۔
  • vi. ایک سازگار ایئر کرافٹ لیزنگ اور فنانسنگ کے ماحول کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔
  1. بھارتی ہوائی اڈوں پر جہاز ر انی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا کام کیا جارہا ہے ۔

ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر و یلیو ایڈیڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں تخفیف کرنے کامعاملہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔درج ذیل ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  اے ٹی ایف پر لگنے والے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کو 5 فیصد سے نیچے تک گھٹا دیا ہے ۔

انڈمان اور نکوبار جزائر، دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، تریپورہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ۔

 

*****

 

ش ح –س ب۔ف ر

U.No:2623

 


(Release ID: 1806062) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu