کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
محکمہ فارماسیوٹکل نے تھوک دواؤں کے لئےپیداوار سے متعلق حوصلہ افزائی (پی ایل آئی)منصوبے کے تحت خالی سلاٹ کے لئے درخواست وصول کرنے کی تاریخ 13مارچ 2022ء کے پچھلے وقت کی حد سے مارچ 2022ء کے آخر تک بڑھا دی ہے
درخوات مدعو کرنے کے دو دور میں 33اہم اے اپی آئی کے لئے اب تک کل 49پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے، جس میں 3685کروڑ روپے کی یقینی سرمایہ کاری ہوگی
Posted On:
14 MAR 2022 4:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی:14؍مارچ2022:
کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے محکمہ فارماسیوٹکل نے ملک میں اہم ابتدائی اشیاء (کے ایس ایم)؍ڈرگ انٹر میڈیئٹ اور سرگرم دوا اشیاء (اے پی آئی)کے گھریلو تیاری کو بڑھا وا دینے کےلئے ’’پیداوار سے متعلق حوصلہ افزائی‘‘ (پی ایل آئی )منصوبے کے تحت خالی سلاٹ کے لئے درخواست وصول کرنے کی تاریخ مارچ 2022ء کی آخر تک بڑھادی ہے۔ اسے جلد ہی تھوک دواؤں کے لئے پی ایل آئی منصوبہ کی شکل میں جانا جائے گا۔
محکمے نے 27جنوری 2022ء کو نوٹس جاری کرکے تھوک ڈرگ کے لئے پی ایل آئی منصوبہ کے تحت خالی سلاٹ (10اے پی آئی)کے لئے درخواست کی آخری تاریخ 13مارچ 2022ء کے ساتھ درخواستیں مدعو کی تھیں۔صنعتوں؍تنظیموں کے موصولہ درخواست کی بنیاد پر محکمے نے درخواست پُر کرنے کی معیاد 31مارچ 2022ء تک بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔
محکمہ تھوک دواؤں کی گھریلو پیداوار کو بڑھاوا دینے کےلئے تین پی ایل آئی منصوبوں جیسے تھوک دواؤں کے لئے پی ایل آئی منصوبہ (6,940کروڑ روپے)، طبی آلات کے پی ایل آئی منصوبہ(3,420کروڑ روپے)اور فارماسیوٹیکل کے لئے پی ایل آئی منصوبہ(15,000کروڑ روپے) بالترتیب فارماسیوٹکل اور طبی آلات کے شعبے میں عالمی چمپئن بنانے کے لئے لاگو کررہا ہے۔
سال 2020ء میں کابینہ کے ذریعے منظور شدہ تھوک ڈرگس کے لئے پی ایل آئی منصوبہ اہم منصوبہ ہے،جس کا مقصد خود کفالت حاصل کرنا ہے اور اہم کے ایس ایم؍ڈی آئی ؍اے پی آئی کی درآمد پر انحصار کم کرنا اور اے پی آئی سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا ہے۔آتم نر بھر بھارت کے تصور کو پورا کرنے کےلئے چار الگ الگ ہدف سیکشن نے 90فیصد کے کم سے کم گھریلو قیمت مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ سبز سیکٹر پلانٹوں کا قیام ، جس میں 21-2020ء سے 29-2028ء کی مدت کے لئے کل 6,940کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔
درخواست مدعو کرنے کے دو مرحلے کے تحت 33اہم اے پی آئی کے لئے کل 49پروجیکٹوں کو 3,685کروڑ روپے کی یقینی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ ان اے پی آئی کی سالانہ پیداواری صلاحیت کی تقریباً 44,000میٹرک ٹن کی منظورہ شدہ مقدار کے مقابلے صنعت نے 83270میٹرک ٹن کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ بہت اچھا رد عمل دیا ہے۔عزت مآب مرکزی وزیر برائے کیمیکل و فرٹیلائزر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے 25فروری 2022ء کو پی ایل آئی منصوبے کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اہم دواؤں میں خود کفالت کے لئے وزیر کے خواب کو تعبیر آشنا کرنے کی سمت میں اس حصولیابی کےلئے صنعتی نمائندوں کی ستائش کی تھی۔ انہوں نے صنعت کو وافر وسائل مختص کرکے پائیدار عالمی مقابلے کےلئے تحقیق و اختراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کی۔
آئی ایف سی آئی لمٹیڈ عوامی سیکٹر میں ایک قانونی غیر بینکنگ فائننس کمپنی اس پی ایل آئی منصوبے کےلئے پروجیکٹ کا انتظام سنبھالنے والی ایجنسی ہے۔منصوبوں کی تفصیل https://pharmaceuticals.gov.in/schemesپر دیکھا جاسکتا اور تھوک ڈرگ صنعت https://plibulkdrugs.ifciltd.com/ پر خالی سلاٹ کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2603)
(Release ID: 1805958)
Visitor Counter : 156