وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے طب و صحت سیاحت کے لئے ایک قومی پالیسی اور روڈ میپ تیار کیا ہے:جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 14 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:14؍مارچ2022:

 

ہندوستان کو ایک اہم طبی و صحت سیاحتی مرکز کی شکل میں بڑھاوا دینے کےکام میں مرکزی سرکار کی وزارتوں ، ریاستی سرکاروں اور نجی سیکٹر کے درمیان ایک مضبوط ڈھانچہ اور تال میل وضع کرنے کے سلسلے میں سیاحت کی وزارت نے طب و صحت سیاحت کے لئے ایک قومی پالیسی اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔

طبی سیاحت کو بڑھادینے کے مقصد کو اور آگے بڑھانے میں وقف ادارہ جاتی ڈھانچہ مہیا کرنے کےلئے سیاحت کی وزارت نے عزت مآب وزیر (سیاحت)کی صدارت میں ایک قومی طب وصحت سیاحتی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

سیاحت کی وزارت اپنی موجودہ سرگرمیوں کے حصے کی شکل میں ملک کے مختلف سیاحتی مقامات و مصنوعات کو بڑھاوا دینے کےلئے ’اتُلیہ بھارت‘ برانڈ- لائن کے تحت غیر ممالک میں اہم اور امکانی بازاروں میں عالمی پرنٹ ، الیکٹرونک اور آن لائن میڈیا مہم بھی چلاتی ہے۔ طبی سیاحت  کے موضوع سمیت مختلف ایشوز پر وزارت کے سوشل میڈیا اِکاؤنٹ کے توسط سے ڈیجیٹل تشہیر بھی مستقل طور پر کی جاتی ہے۔

’میڈیکل ویزا‘کی شروعات کی گئی ہے۔جو طبی علاج کےلئے ہندوستان میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کو خصوصی مقصد کے لئے دیا جاسکتا ہے۔ 156ملکوں میں سہولت کے لئے ’ای-میڈیکل ویزا‘اور ’ای-میڈکل اٹنڈنٹ ویزا‘ بھی شروع کئے گئے ہیں۔سیاحت کی وزارت مختلف پہل کے ذریعے طب؍سیاحتی میلوں، طبی جلسوں، صحت جلسوں، صحت میلوں اور اس سے متعلق روڈ شو میں حصہ لینے کےلئے اسپتالوں اور صحت خدمات فراہم کرنے والوں کےنیشنل ایکریڈٹیشن بورڈ (این اے بی ایچ) کے ذریعے منظور شدہ طبی سیاحت خدمات مہیا کرنے والوں کو بازار ترقیاتی امدادی منصوبے کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2604)


(Release ID: 1805957) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu