پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
خوردہ دوکانوں (آر او) پر بے ضابطگیوں یا بدعنوانیوں کی جانچ پڑتال کے لیے او ایم سی کے ذریعہ مارکیٹنگ ڈسپلن گائیڈ لائنس (ایم ڈی جی) وضع کی گئیں اور انہیں نافذ کیاگیا
Posted On:
14 MAR 2022 2:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 مارچ 2022:
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع دی کہ سرکاری دائرہ کار کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے خوردہ دوکانوں (آر او) پر بے ضابطگیوں یا بدعنوانیوں کی جانچ کرنے کے لیے مارکیٹنگ ڈسپلن گائڈ لائنس (ایم ڈی جی) وضع کی ہیں اور انہیں نافذ کیا ہے۔ یہ کاروائی ایم ڈی جی رہنما خطوط اور ڈیلرشپ معاہدہ کے مطابق خاطی ڈیلروں کے خلاف بے ضابطگیوں کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں کی جاتی ہے۔ ایم ڈی جی رہنما خطوط ویب سائٹ : https://iocl.com/marketing-discipline-guidelines پر دستیاب ہیں۔
گذشتہ تین برسوں اور رواں سال (2018۔19، 2019۔20، 2020۔21 اور اپریل۔ دسمبر 2021)کے دوران عوامی شعبہ کی او ایم سی کی خوردہ دوکانوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
بے ضابطگیاں/ بدعنوانیاں
|
پائے گئے معاملات کی تعداد
|
اسٹاک میں گھپلے بازی
|
3152
|
پروڈکٹ میں مشتبہ ملاوٹ
|
110
|
زیادہ وصولی
|
610
|
بلااجازت خرید/فروخت
|
9
|
بلااجازت فٹنگز/مہروں سے چھیڑ چھاڑ
|
353
|
ریکارڈوں کی عدم دیکھ بھال، آر ایس پی کی عدم نمائش، معمولی انحراف، وغیرہ جیسی دیگر بے ضابطگیاں
|
49680
|
میزان
|
53914
|
او ایم سی کے افسران کی جانب سے وقتاً فوقتاً خوردہ دوکانوں پر بے ضابطگیوں/ بدعنوانیوں کی جانچ پڑتال کے لیے باقاعدہ/اچانک معائنہ کیا جاتا ہے اور مارکیٹنگ ڈسپلن رہنما خطوط اور ڈیلرشپ معاہدے کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔
او ایم سی کمپنیوں نے اپنی خوردہ دوکانوں میں مختلف اقسام کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک نظام وضع کیا ہے۔
- ایم ایس / ایچ ایس ڈی کے معیار اور مقدار کی جانچ کے لیے خوردہ دوکانوں پر فلٹر پیپر، کیلبریٹڈ ڈینسٹی اکویپ منٹ(ہائیڈرومیٹر/تھرمامیٹر) اور 5 لیٹر کیلبریٹڈ پیمائش کی دستیابی
- او ایم سی فیلڈ افسران/سینئر افسران / موبائل تجربہ گاہوں کے ذریعہ ملک بھر میں خوردہ دوکانوں پر باقاعدہ/ اچانک معائنہ کا اہتمام کرنا۔ بے ضابطگیاں پائے جانے کی صورت میں، ایم ڈی جی اور ڈیلر شپ معاہدے کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔
- معائنہ کا عمل انجام دینے کے لیے علیحدہ کوالٹی اشیورینس سیل (کیو اے سی) کا قیام
- پیٹرول پمپوں سے نمونے لے کر انہیں جانچ کے لیے مجاز تجربہ گایوں کو بھیجنا۔
- راستے میں چوری/ملاوٹ سے تحفظ کے لیے کمپنی کی عمارت سے روانہ ہونے سے قبل ٹینکروں کو سیل کرنا۔
- ایم ایس / ایچ ایس ڈی لے جارہے ٹینک ٹرکوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جی پی ایس کی تنصیب۔
- مؤثر نگرانی اور بینچ مارکنگ کے لیے او ایم سی کمپنیوں کے ذریعہ خوردہ دوکانوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا اہتمام کرنا۔
- او ایم سی کمپنیوں کے ذریعہ جاری آٹو میشن ، جو خرید سے متعلق لین دین کے حقیقی وقت کا پتہ لگانے اور ٹینک اسٹاک اور رسیدوں کی جانچ میں مدد فراہم کرتی ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2593
(Release ID: 1805941)
Visitor Counter : 179