اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اقلیتی طلباء کے لئے اسکالرشپ

Posted On: 14 MAR 2022 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14/مارچ 2022 ۔ اقلیتی امور کی وزارت نوٹیفائیڈ 6 اقلیتی برادریوں یعنی بدھسٹ، عیسائی، جین، مسلم، پارسی اور سکھ کے تعلیمی امپاورمنٹ کے لئے درج ذیل اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کرتی ہے:

  1. پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم (درجہ ایک سے دس) – اس کے لئے وہ طلباء اہل ہیں جن کے والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو اور اس نے سابقہ کلاس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔
  2. پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم (گیارہویں اور بارہویں سطح کے تکنیکی و پیشہ وارانہ کورسیز سمیت گیارہویں سے پی ایچ ڈی تک) – اس کے لئے وہ طلباء اہل ہیں جن کے والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو اور اس نے سابقہ کلاس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔
  3. میرٹ -کم- مینس پر مبنی اسکالرشپ اسکیم (مجاز اتھارٹی کے ذریعے تسلیم شدہ اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے تکنیکی اور پیشہ وارانہ کورسیز کے لئے) – اس کے لئے وہ طلباء اہل ہیں جن کے والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو اور اس نے سابقہ کلاس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔
  4. بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ اسکیم، نویں سے بارہویں تک کی محنتی اقلیتی طالبات کے لئے۔ اس کے لئے وہ طالبات اہل ہیں جن کے والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے زیادہ نہ ہو اور اس نے سابقہ کلاس میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔

سال 2016-17 سے 2020-21 کے دوران مذکورہ اسکالرشپ اسکیموں کے تحت منظور شدہ اسکالرشپ کی تعداد اور رقم کی کٹیگری وائز تفصیلات حسب ذیل ہیں:

بدھسٹ

عیسائی

جین

مسلم

سکھ

پارسی

منظورہ شدہ مجموعی اسکالرشپ

رقم (کروڑ روپئے میں)

741231

3722438

404121

23445123

2540217

4828

30857958

9904.06

 

یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*****

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2611

 



(Release ID: 1805933) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Tamil