شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چارسو پانچ ہوائی اڈے اڑان اسکیم کے تحت

Posted On: 14 MAR 2022 3:30PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی ہوائی رابطوں کو بڑھانے اور عام آدمی کے لئے ہوائی سفر تک رسائی کے لئے 21.10.2016 کو علاقائی کنکٹوٹی کی اسکیم اڑان (اڑے دیش کا عام نارگرک) کا آغاز کیا ہے۔ اڑان مارکٹ کی مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔ ایک ہوائی اڈہ جسے اڑان کے طے شدہ روٹ میں شامل کیا گیا ہے اور جسے ان کارروائیوں کے لئے اپنے معیار میں بہتری لانے یا فروغ کی ضرورت ہے اسے کم اڑانوں یا بنا اڑانوں والے ہوائی اڈوں کے احیاء کی اسکیم کے تحت فروغ دیا جاتا ہے۔ ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے 154 آرسی ایس ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی ہے جن میں چودہ واٹر ایروڈروم اور 36 ہیلی پیڈ شامل ہیں۔ انھیں آر ای ایس پروازوں کے لئے اڑان کے تحت لایا گیا ہے۔

وائبلٹی گیپ فنڈنگ (VGF) کے علاوہ مرکزی ، ریاستی حکومت اور ائرپورٹ آپریٹرز کی جانب سے سلیکٹیڈ ائرلائن آپریٹرز (SAO) کو دیگر کئی رعایتیں دی جاتی ہیں، تاکہ آپریٹرز کو ان ہوائی اڈوں واٹر ایروڈروم یا ہیلی پیڈ سے مناسب شرحوں پر پروازیں چلانے کی حوصلہ افزائی ہو۔

2016 میں اڑان اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے حکومت نے پانچ سو کلو میٹر سے چھ سو کلو میٹرتک ایک سیٹ کے لئے ڈھائی ہزار کرایہ طے کیا تھا۔ یہ حد بندی اڑان اسکیم دستاویز میں خصوصی طریقہ کار کے مطابق انڈیکیشن کا مجاز ہے۔

یہ اطلاع شہری ہوابازی میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No:2591

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1805929) Visitor Counter : 206