کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کا شعبہ پائیدار کان کنی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات سے گزر رہا ہے


کانوں کی ستارہ   درجہ بندی لازمی کر دی گئی

Posted On: 14 MAR 2022 1:00PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ کانکنی کی وزارت نے معدنی تحفظ اور ترقی کے قوانین (ایم سی ڈی آر2017) کے باب-V کے تحت دفعات وضع کر کے پائیدار کان کنی کو نافذ کیا۔ اسی کے مطابق  ایم سی ڈی آر  کا قاعدہ 35 کانکنی کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدار کان کنی کے طریقوں کی بنیاد پر کانکنی کے پٹوں کی ستارہ درجہ بندی فراہم کرتا ہے۔

 قومی معدنی پالیسی 2019 پائیدار کانکنی کو معدنی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور  کانوں  کے بند ہونے کے بعد زمین کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کے طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ سماجی طور پر ذمہ دار؛ ماحولیاتی، تکنیکی اور سائنسی طور پر کانکنی کے صحیح طریقے  کو مالی طور پر قابل عمل تصور کرتی ہے، ۔

 تمام کانکن بشمول  نجی کانکنوں کے، ایم سی ڈی آر2017 کے باب V کے تحت پائیدار کان کنی کی دفعات کی پیروی کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ لیز کی تشخیص کے لیے تیار کردہ ستارہ  درجہ بندی سسٹم کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایم سی ڈی آر، 2017 کے قاعدہ 35(2) کے تحت ستارہ  درجہ بندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر کان کنی لیز ہولڈر کو پچھلے مالی سال کے لیے ہر سال یکم جولائی سے پہلے آن لائن  خود تشخیصی رپورٹ مذکورہ قواعد کے قاعدہ 34A کے مطابق ، جس کے ساتھ مائننگ لیز کے علاقے کی ڈیجیٹل تصاویر بھی شامل ہیں، ریجنل کنٹرولر یا انڈین بیورو آف مائنز کے مجاز افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

مزید برآں ، ایم سی ڈی آر کے قاعدہ 35(4) کے مطابق کان کنی کی لیز کے ہر ہولڈر کو کان کنی کی کارروائیوں کے آغاز کی تاریخ سے چار سال کی مدت کے اندر کم از کم تھری اسٹار ریٹنگ حاصل کرنی ہوگی اور اس کے بعد سال بہ سسال کی بنیاد پر اسی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ 

****************

 

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2573


(Release ID: 1805712)
Read this release in: English , Bengali , Tamil , Malayalam