وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ساہتیہ اکاڈمی کے دی فیسٹول آف لیٹرز ، ساہتیہ اتسو کے دوران آج 24 ایوارڈ یافتگان کو پُر وقار ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ  پیش  کئے گئے


چوبیس (24)قبائلی زبانوں کی نمائندگی کے سات  فیسٹول  میں آج ٹرائبل رائٹرز میٹ  کا انعقاد  کیا گیا

Posted On: 11 MAR 2022 7:27PM by PIB Delhi

ساہتیہ اتسو  ، جو ساہتیہ اکاڈمی کا دی فیسٹول آف لیٹرز ہے،  بھارت کا سب سے جامع  ادبی فیسٹول ہے اور جو 10 مارچ  2022  کو نئی دلی میں شروع ہوا تھا ،  بھارت کی آزادی کی  75ویں سالگرہ  منانے کے لئے فیسٹول آف لیٹرز 2022  منایاجارہا ہے۔

فیسٹول کے موقع پر آج رابند ر بھون لان میں  24  قبائلی زبانوں کی  نمائندگی کے ساتھ ٹرائیبل  راٹرس میٹ کا انعقاد  بھی کیا گیا۔ ممتاز بالٹی شاعر   جناب آخون اصغر علی بشارت  نے  اس کانفرنس  کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-03-11at7.49.17PMNTI7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023LTC.jpg

 بعد میں شام کو کوپرنکس  مارگ میں  کمانی آڈیٹوریم میں  24 ایوارڈ جیتنے والوں کو پُروقار ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ  پیش کئے گئے ۔ساہتیہ اکاڈمی کے صدر ڈاکٹر چندرشیکھر کامبر نے ایوارڈ  یافتگان  کو ایوارڈ  پیش  کئے ۔ ممتاز مراٹھی شاعر اورنقاد  ڈاکٹر بالاچندر نمادے ایوارڈ  پیش کرنے کی تقریب میں  مہمان خصوصی تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036QGB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047ZVN.jpg

 

جن ممتازشخصیتو  کو ایوارڈ  پیش کئے گئے ان میں آسامی زبان کی  انورادھا سرما  پجاری  ، بنگالی کی براتیہ بسو  ، بوڑو کے   مودائی  گہائے  ،ڈوگری کے  راج راہی  ، انگلش کی نمیتا گوکھلے  ، گجراتی کے یگنیش دوے  ،  ہندی کے دیا پرکاش سنہا ، کشمیری کے  ولی محمد  ، اسیرکشتواڑی   ، کونکنی کے سنجیو ورینکر   ، متھالی کے جگدیش  پرساد منڈل  ، ملیاہم کے جارج اونا ککور  ، منی پوری  کے تھاک چوم ، ایبو   ہنبی سنگھ   (منی پوری  )،  کرن گورو  (مراٹھی ) نیپالی کے  چھبی لال اپادھیائے  ، اڑیہ کے  ہروشی کیش  ملک   ، پنجابی کے خالد حسین  ،راجستھانی کے  متھیش نرموہی ،سنتالی کے نرنجن ہنسد ا ،سندھی کے ارجن چاولہ  ، تمل کے امبائی  ، تیلگو کے گراٹی   وینکنا ،اردو  کے چندر بھان خیال ،سنسکرت کی وندیشوری  پرساد مشرا ونے بھی شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057Q55.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SXB7.jpg

فیسٹول  کے  منائے جانے کے دوران  سبھی 24  ایوارڈ یافتگا ن  12 مارچ  2022  کو صبح دس بجے سے  رابندر بھون لان میں رائٹرس میٹ کے لئے جمع ہوں گے ، جہاں وہ  اختراعی عمل کے بارے میں  ایک دوسرے  کو جانکاری فراہم کریں گے ، جو انہوں نے  اپنے ایوارڈ جیتنے کے ٹائٹلز  کو لکھنے کے دوران کیا ہے۔اسی روز  1947 کے بعد بھارت میں  ڈراموں کے ارتقا پر ایک سمپوزیم  کا افتتاح   ممتاز تھیئٹر شخصیت  سری بھانو بھارتی کی جانب سے کیا جائے گا۔ساہتیہ اکاڈمی کے صد ر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار   دن میں  ڈھائی بجے   اس  سمپوزیم کی صدارت کریں گے۔ہندوستان کی آزادی کی تحریک  پر ادب کے اثرات سے متعلق  تین روزہ قومی سمینار   ( 13سے  15 مارچ) 13  مارچ  2022 کو صبح ساڑھے دس بجے  اکیڈمی آڈیٹوریم میں  شروع ہوگا ۔ ممتاز ہندی کے ادیب   اور  ساہتیہ اکاڈمی کے فیلو  ڈاکٹر وشو  ناتھ تیواری  اس کا افتتاح کریں گے  اور ممتاز اسکالر  ڈاکٹر ہریش ترویدی   کلیدی خطبہ دیں گے۔ ملک بھر کے  42  ممتازاسکالرز    ہندوستانی آزادی کی تحریک  پر  ادب کے اثرات  کے مختلف  پہلوؤں سے متعلق  موجودہ مقالے   پیش کریں  گے اور اس میں شرکت کریں گے ۔

اسی روز  ہی 1947 کے بعد ہندوستانی زبانوں میں  فیٹیسی  اورسائنس فکشن  پر ایک سمپوزیم کا افتتاح   دوپہر ڈھائی بجے ممتاز ادیب  سری دویندر میواڑی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ساہتیہ اکاڈمی کے صدر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار   رابندربھون لان میں  شام  چھ بجے     جگت گرو  راما  نند اچاریہ، سوامی  رام  بھدر چاریہ  پر  ہندوستان میں  سب سے  بڑے  ادبی اعزاز  ساہتیہ اکاڈمی فیلوشپ عطا کریں گے۔

میڈیا اور لٹریچر  پر ایک  پینل مذاکرے کا بھی اہتمام  14  مارچ  2022  کو کیا جائے گا۔ یہ پینل مذاکرہ صبح ساڑھے  دس  بجے شروع ہوگا۔آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر  جنرل  سری  وینودھر ریڈی  اس کا افتتاح کریں گے ۔ ممتاز  مراٹھی ادیب سری وشواس  پاٹل   اس کی صدارت کریں گے اور دینک جاگرن میں ادب سے متعلق ایڈیٹر سری راجندر اؤ  مہمان اعزازی ہوں گے۔اسی روز  ساہتیہ اکاڈمی کے صدر   اس تقریب کی صدارت کریں گے اور   ممتاز گجراتی شاعر ڈاکٹر ونود جوشی   ٹرانس جیڈر پوئٹس میٹ   میں   اعزازی مہمان ہوں گے جو دن میں  ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 15  مارچ  2022 کو  دن میں گیارہ بجے   پورو اُتری  :  نارتھ ایسٹرن اور ناردرن رائٹرس میٹ   کا آغاز ہوگا۔ اس تقریب کا افتتاح    ممتاز ہندی شاعر ڈاکٹر ارون  کمل  کریں گے ۔آسامی زبان کے ممتاز ادیب ڈاکٹر  دھروا جیوتی  بروا  اعزاز ی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔اسی روز ہی انگریزی زبان کی ممتاز ادیب  محترمہ  مامنگ دائی   اس کا افتتاح کریں گی  اور  ممتاز بنگالی شاعر اورادیب  محترمہ انیتا اگنی ہوتری  ادب اور  خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سمپوزیم میں کلیدی خطبہ دیں گے ۔ یہ سمپوزیم دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 اکیڈمی کی کتاب  کی نمائش   صبح دس بجے سے شام سات بجے تک  فیسٹول کے سبھی دنوں  میں  منعقدہوگی۔

*************

 

 

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2567


(Release ID: 1805689) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia