وزارت دفاع

سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان بحری مشق سلی نیکس کا اختتام

Posted On: 11 MAR 2022 9:30PM by PIB Delhi

 

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ بحری مشقوں کا نواں ایڈیشن سلی نیکس (سری لنکا ہندوستان مشق ) 10 مارچ 2022 کو ختم ہوگیا ۔سری لنکا کی بحری جہاز سیو رالا جو کہ ایک ہندوستان کی طرف سے بنائی گئی ایڈوانس آفشو گشتی ویسل ہے ، اور ہندوستانی بحریہ کا جیوتی جہاز ،ڈونیئر ایئر کرافٹ ،اے ایل ایچ ایم کے III سینکنگ اور چیتک کے ساتھ ، مشق میں شرکت کی۔

سلی نیکس کے بحری مرحلے کا اہتمام خلیجی بنگال میں کیا گیا جس میں دونوں بحریوں کے خصوصی دستوں کے سمندر سے گاد نکالنے کی مشترکہ بورڈنگ پر مشتمل آپریشن ، افق پر فکس کئے گئے اہداف تک پہنچنے کی مشق ،آئی این ایس جیوتی اور آن بورڈ ایس ایل این سیورالا کے سلسلے میں اے ایل ایچ  ام کے III کے ذریعہ ڈیک پر ہوائی جہاز اتارنے کی مشق بھی اس میں شامل تھی۔بحری مرحلے کے دوران عمل میں لائی جانے والی مشق میں انسداد قزاقی جیسی مشقیں ، بندوق کے ذریعہ فائرنگ ،جہاز رانی کے شعبے میں رونما ہونے والی پیش رفتوں،  مواصلاتی ضوابط اور تلاش اور بچاؤآپریشنوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔اس طرح کی مشقوں کے نتیجے میں گذشتہ برسوں کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی جو اہلیت حاصل ہوئی ہے وہ دونوں بحریاؤں کے لئے عملی لحاظ سے مفید ثابت ہوگی ۔ مشق کے موجودہ ایڈیشن میں دونوں بحری ہمسایوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے اور اس کے ذریعہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنے میں مددگار ہے۔

سلی نیکس 7سے 10 مارچ تک وشاکھا پٹنم میں منعقد کیا گیا ۔بندرگاہ کے مرحلے میں دونوں بحریاؤں کے درمیان مختلف موضوعات ، اسپورٹ فکچر ،سرکاری کالس اور غیر سرکاری  انٹر ایکشن پر پیشہ ورانہ انٹر ایکشن شامل ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Underway_replenishment_of_SLN_Ship_Sayurala__by_INS_Jyoti51OG.jpg

 

 

*************

 

 

ش ح ۔  ا ک  ۔ م ش

U. No.2561



(Release ID: 1805650) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi