وزارت آیوش

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونو وال نے راشٹریہ آیور وید وِدیا پیٹھ کی 25 ویں تقسیم اسناد تقریب کا افتتاح کیا

Posted On: 11 MAR 2022 7:37PM by PIB Delhi

 

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونو وال نے  آج وزارت آیوش کے تحت  ایک خود مختار ادارہ ، راشٹریہ آیوو وید  ودیا پیٹھ (آر اے وی) کی  25  ویں تقسیم اسناد تقریب  کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوان ویدیوں سے  روایتی طریقہ علاج اور علم کو  عالمی منظر نامے پر لانے کے لئے  خود کو تیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس شعبے میں بھارت کو  ایک نئی بلندی پر لے جانے  اور انسانیت کی مدد کی سمت میں  مسلسل کام کرنے  کی اپیل کی۔ آیوش کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونو وال نے دہلی میں منعقد  آر اے وی  کی تقسیم اسناد تقریب میں  ان  خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کی صدارت  وزارت  آیوش کے سکریٹری  ویدیہ راجیش کوٹیچا  اور ویدیہ دیویندر تریگونا نے کی۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں جناب سونو وال نے نوجوان ویدیوں سے  اپیل کی کہ   وہ روایتی طریقہ علاج  اور علم  کو  عالمی نقشہ پر لانے کے لئے  خود کو تیار کریں  اور بھارت کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں اور انسانیت کی  مدد کریں۔ وزیر موصوف نے آیور وید  کے فروغ میں آر اے و ی  کی سرگرمیوں کی تعریف  کی۔ بھارت کو  آیور وید کے شعبے میں  مکمل  طور پر کام کرنے  اور عالمی سربراہ بنانے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے  جناب سونو وال نے کہا کہ  یہ ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ  بھارت میں روایتی طریقہ علاج کے لئے  صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او)  نے  ایک عالمی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015IHG.jpg

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر منجا پارا نے بھی  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  تقسیم اسناد تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  طلباء آیور وید کے شعبے میں نئی  اختراعات میں خود  کو شامل کریں۔

جناب سونووال نے  ویدیہ سبھاش  رانا ڈے  اور ویدیہ  تارا چندر  شرما کو  آیور وید کی تشہیر میں  اُن کے نمایاں تعاون کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  22-2021  سے سرفراز کیا۔ انہوں  نے  12 ویدیوں کو  فیلو  آف  آر اے ڈی  (ایف آر  اے ڈی)  سے بھی  نوازا ہے۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں  آیوش کے سکریٹری نے کہا کہ  آر اے وی نے  ایسے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں، جو پہلے کبھی نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ  اس شعبے میں  مطالعہ اور  بر سر کار لوگوں  کو  اپنی مرضی سے  درس تدریس کے لئے سامنے آنا چاہئے  کیونکہ  ہر سال بڑی تعداد میں طلباء  آیور ویدک کالجوں سے  پاس ہوتے ہیں۔  اس سے  ڈاکٹروں، ماہرین ادوایات  اور  سپلائی چین کی  کمی  جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

اس پروگرام میں  آیوروید  صلاح کار ویدیہ منوج نیساری ، این سی آئی ایس ایم  کے صدر  ویدیہ جینت دیو  پجاری  اور  آر اے وی کے ڈائریکٹر  ویدیہ  انوپم شریواستو ،  ایمس جموں کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر شکتی کمار گپتا سمیت  کئی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

*******************

 

ش ح ۔   ق ت  ۔   ق ر

U:2564



(Release ID: 1805649) Visitor Counter : 149


Read this release in: Assamese , English , Hindi