ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تکنیکی کپڑوں کی ہندوستانی مارکیٹ میں قومی تکنیکی کپڑا مشن، پی ایل آئی، اور پی ایم مِتر اسکیموں کے سہارے مزید ترقی کرنے اور عالمی مارکیٹ پر گرفت بنانے کی بہت زیادہ گنجائش ہے: محترمہ درشنا وکرم جردوش


سال 2024-25 تک 43 بلین امریکی ڈالر کے تکنیکی کپڑا مارکیٹ حاصل کرنے کے لیے تحقیق، ترقی اور اختراع بہت اہم ہے

ہندوستانی تکنیکی کپڑا مارکیٹ، عالمی شرح نمو 4فیصد کے مقابلے 8فیصد کی شرح سے ترقی کرتے ہوئے بڑے مواقع کے لیےپلیٹ فارم تیار کر رہاہے

حکومت ہند نے پہلی باردنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہے شعبوں میں سے ایک صرف تکنیکی کپڑے کے شعبے کی تحقیق اور ترقی کے لیے مختص 1000 کروڑ روپے کا کارپس مقرر کیا ہے

پہلےسے شناخت شدہ تکنیکی کپڑوں کے لیے 207 ایچ ایس این کوڈکے علاوہ ، وزارت نے حال ہی میں تجارتی سہولت کے لیے 42 نئے ایچ ایس این کوڈکی وضاحت کی ہے

اس تقریب میں آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعہ تیار کردہ "ہندوستان میں تکنیکی کپڑے کی صنعت: مواقع اور چیلنج" کے عنوان سے ایک تازہ بیس لائن اسٹڈی رپورٹ جاری کی گئی

Posted On: 12 MAR 2022 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 12 مارچ  وزارت ٹیکسٹائل نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے ساتھ شراکت داری میں تکنیکی کپڑوں پر ایک پورے دن کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا: تکنیکی کپڑوں میں کامیابی حاصل کرنا۔ اس کانفرنس میں، وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل کی زیر صدارت‘سی ای او اسپیک’ کے لیے وقف ایک نشست کا انعقاد ہوا۔اس کانفرنس میں  چھ نشست تھے جن میں تکنیکی کپڑوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کی صلاحیت، تکنیکی  کپڑوں میں ویسٹر میٹریل ایپلی کیشن، جیو ٹیکسٹائل، ایگرو ٹیکسٹائل، اسپیشلٹی فائبرز، حفاظتی ٹیکسٹائل، اسپورٹس ٹیکسٹائل اور میڈیکل ٹیکسٹائل شامل تھے۔

تقریباً 1000 شرکاء نے کانفرنس میں شرکت کی جن میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومت کی 15وزارتوں اور محکموں کے افسران اور نمائندے، ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے نامور صنعت کاروں نے ہائبرڈ موڈ (فزیکل اور ورچوئل) کے ذریعہ شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی، ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تکنیکی کپڑوں کی اہمیت اور جل جیون مشن سمیت حکومت ہند کے مختلف فلیگ شپ مشنوں اور اسکیموں کے ذریعہ 'خود انحصار ہندوستان ' پر جناب وزیر اعظم کے مشن میں تعاون کرنے کی صلاحیت پرروشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن، قومی صحت مشن، قومی سرمایہ کاری پائپ لائن، اور اسٹریٹجک شعبوں سے مقامی مارکیٹ میں پورے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ کپڑا  صنعت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری، روزگار اور خواتین کی شرکت داری کو فروغ دینے  کا یہی صحیح وقت ہے۔

نیتی آیوگ کےرکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے ​​گھریلو تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے مختلف عوامل پر روشنی ڈالی، جس میں بڑھتی ہوئی آمدنی، انفراسٹرکچر اور تعمیرات کی توسیع، صحت کی دیکھ بھال میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ شامل ہیں۔

بانس کے ریشوں کے استعمال کے ذریعہ بڑھا ہوا تکنیکی ٹیکسٹائل پروجیکٹوں میں تحقیق و ترقی ہندوستان میں مضبوط صلاحیتیں ہیں۔ اس کے علاوہ، خلائی ٹیکنالوجی، توانائی، ڈرون سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے زبردست مواقع اور امکانات پیدا  ہوں گے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر، پروفیسر کے وجے راگھون نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران اپنے اہم پروگرام قومی تکنیکی کپڑا مشن (این ٹی ٹی ایم)کے تحت ہندوستان میں تکنیکی کپڑا مارکیٹ کو آگے بڑھانے میں اختراعی حل اور تحقیق و ترقی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ صنعت – دیسی تکنیکی ٹیکسٹائل کی ترقی کے لیے اکیڈمیا کا رابطہ اور ربط ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے سالوں میں مختلف ماحولیاتی مسائل بشمول  درجہ حرارت میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ، پینے کے پانی کی قلت اور دیگر ماحولیاتی خطرات کے سامنے آنے کی توقع ہے۔ اس لیے ان مسائل کو حل کرنے والے تکنیکی کپڑوں کے اپلی کیشن میں نئے کم لاگت والے تکنیکی مداخلت کے لیے ایک فعال روڈ میپ پر غور کیا جا سکتا ہے۔

وزارت ٹیکسٹائل میں سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے فائبر سائنس اور ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے عمل میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات میں نمایاں ترقی پر  روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان 20 بلین امریکی ڈالر کے سائز اور 8 فیصدکی سالانہ اوسط شرح نمو کے ساتھ 5ویں سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے صنعت کاری کے ساتھ، بنیادی ڈھانچے میں تیزی سے ترقی، آٹوموبائل کی پیداوار میں اضافہ، صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی بڑھتی ہوئی مانگ، کھیلوں اور صحت کی سرگرمیوں کے تئیں بڑھتی ہوئی دلچسپی، ذاتی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے بارے میں  بیداری پیدا ہوئی ہے۔ جناب سنگھ  نے کہا کہ ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی ترقی اگلی دہائی تک پائیدار سطح  پر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تکنیکی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے جس میں زراعت، باغبانی، شاہراہوں، ریلوے، آبی وسائل اور طبی ایپلی کیشن کو شامل کرنے والے سرکاری اداروں کے ذریعہ 92 اشیاء کا لازمی استعمال، مستقبل میں 100 نئے ہندوستانی معیارات شامل ہیں۔ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں چھ نئے کورس اور دوسرے 20  نئے کورس تیار کیے جا رہے ہیں۔

افتتاحی کلمات میں، سی آئی آئی قومی  تکنیکی ٹیکسٹائل کمیٹی کے رکن، جناب ایچ کے اگروال نے ہندوستانی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کو عالمی سطح پر مسابقتی مارکیٹ کے طور پر قائم کرنے میں حکومت ہند کے متحرک وژن اور عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے تکنیکی ٹیکسٹائل کے لازمی استعمال، ری سائیکل شدہ مواد کے ذریعہ تکنیکی ٹیکسٹائل کی ترقی کے لیے حکومت – صنعت – اکاڈمیا سے چلنے والی ٹاسک فورس کے ذریعہ تکنیکی کپڑوں کے شعبہ میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم نکات پہچان کی اور دیگر کے مابین عالمی بہترین طرز عمل میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے معیارات اور ضوابط کے مطابق ہم آہنگی قائم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2549


(Release ID: 1805582) Visitor Counter : 595


Read this release in: English , Hindi , Tamil