اسٹیل کی وزارت

وزارت اسٹیل نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم سے متعلق سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کی صنعتوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 11 MAR 2022 6:04PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت نے آج اندور میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور مدھیہ پردیش کے سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کے خدشات سے متعلق ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیر صنعت جناب راجیہ وردھن سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔ جناب راجیہ وردھن سنگھ نے مدھیہ پردیش کی سیکنڈری اسٹیل انڈسٹریز تک پہنچنے کے لیے وزارت اسٹیل کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی پر بھی زور دیا تاکہ وہ کاروبار کرنے میں آسانی کے مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ایک دوسرے کی تکمیل کریں۔

جناب سنجے کمار سنگھ، سکریٹری، وزارت اسٹیل اور اسٹیل کی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے مختلف صنعتوں کے مندوبین کے ساتھ پی ایل آئی اسکیم کے مختلف حقائق کا اشتراک کیا۔ انھوں نے ثانوی اسٹیل انڈسٹریز کے خدشات اور مسائل کو دور کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

جناب سنجے شکلا، پرنسپل سکریٹری، صنعت، مدھیہ پردیش نے ریاست میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے مدھیہ پردیش کے مختلف سہولت کاری پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انٹرایکٹو سیشن میں 40 صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2499



(Release ID: 1805187) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi