بجلی کی وزارت

این ایچ  پی سی نے خواتین کے عالمی دن کا جشن منایا


این ایچ پی سی نے خواتین کو با اختیار بنانے،قیادت ،کام کے درمیان تال میل ، اقتصادی منصوبہ بندی  کے موضوع پر  اپنی  خواتین  ملازمین  کےلئےانٹر ایکٹو سیشن  کے ساتھ  دو روزہ  ورک شاپ کا انعقاد کیا

این ایچ پی سی  نےمختلف  12 خواتین ملازمین   کو مختلف شعبوں میں  ان کی قابل  قدر خدمات کےلئے حوصلہ افزائی کی

Posted On: 08 MAR 2022 7:42PM by PIB Delhi


نئی دہلی، 8 مارچ ،2022

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015FM5.jpg

 

معروف بھارتیہ ہائیڈرو پاور کمپنی ،این ایچ پی سی   فرید آباد میں اپنے کارپوریٹ دفتر اور  ملک  بھرمیں اپنے مختلف  مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو  کے حصے کے طورپر  خواتین کے عالمی دن  کو  زبردست جوش و خروش  کے ساتھ منا رہی ہے۔این ایچ پی سی  کی ٹی اینڈ ایچ آر دی ڈیویژن  اور این ایچ پی سی   ڈبلیو آئی پی (پاور سیکٹر میں خواتین)  سیل  این ایچ پی سی  کی خواتین ملازمین کےلئے  8 اور 9 مارچ 2022 کو  خواتین  کے عالمی دن  کا جشن منانے کےلئے  ایک دو روزہ  ورک شاپ کا  انعقاد کررہی  ہے۔اس  ورک شاپ کا افتتاح     مہمان خصوصی  ،درج فہرست ذاتوں  کی   قومی کمیشن  میں سکریٹری  اور آئی اے ایس افسر  محتر مہ الکا تیواری نے کیا  اور سی ایم ڈی ،این ایچ پی سی  جناب اے کے سنگھ ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل )جناب  وائی کے  چوبے ، ڈائریکٹر (فنانس ) جناب آر پی گوئل  ،ڈائریکٹر (پروجیکٹس) جناب بسواجیت بسو ، سی وی او ،جناب  اے کے شریواستو نے   بھی دیگر سینئر حکام اور این ایچ پی سی کی خواتین ملازمین کے ساتھ  اس تقریب میں  شرکت کی۔ اس پروگرام کو  این ایچ پی سی  کے تمام علاقائی دفاتر ،پاور اسٹیشنز  اور پروجیکٹوں پر  لائو نشر کی گیا ،جس سے  ان مقامات پر تعینات   این ایچ پی سی  کی سبھی خواتین ملازمین کی  شراکت کو یقینی بنایا جا سکا۔

این سی  ایس ٹی  ،سکریٹری ،آئی اے ایس،محترمہ الکا تیواری نےپروگرام کے افتتاحی سیشن  میں  ’ لیڈرشپ میں خواتین‘ کے موضوع پر    ایک تقریر  پیش کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے  این ایچ پی سی ،سی ایم دی  جناب اے کے سنگھ  نے  سماج میں خواتین  کے کردار پر  زور  دیا۔انہوں نے  این ایچ پی سی   کی خواتین ملازمین   کے ذریعہ حال ہی میں  کی گئی کامیابیوں   کی نشاندہی کرتے ہوئے این ایچ پی سی  کی ترقی میں  تعاون اور   ان کی سخت محنت ،لگن اور پیشہ ورانہ رویہ  کےلئے  ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر   این ایچ پی سی نے  مختلف  شعبوں میں   قابل ذکر خدمات انجام دینے والی  12 خواتین    ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔ ان ملازمین میں  جی جی ایم ،میڈیکل سروسز ، ڈاکٹر کملا فرتیال  اور سینئر   ڈی سی  ایم او ،ڈاکٹر سشما  بالیشور  تریویدی کی   کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران  لڑائی میں   نمایاں تعاون کےلئے  حوصلہ افزائی کی گئی ، سینئر منیجر (فنانس )  محترمہ اے نلینی   کو قومی اور  بین  الاقوامی سطح پر   پیرا کھیلوں میں   زبردست کارکردگی کےلئے  اعزا ز سے نوازا گیا اور سینئر منیجر (سیول)محترمہ سوجا آنندم ،ڈی ایم (ایلیکٹریکل ) محترمہ مونیکا سنگھ، منیجر (سیول) محترمہ ادیتی بشٹ، سینئر  ڈی سی ایم او  ،ڈاکٹر پنکی کماری رائے، ڈی ایم (الیکٹریکل ) محترمہ  سلونی یادو، ڈی ایم  (الیکٹریکل) محترمہ  نیدھی کلونی ،اسسٹنٹ پروگرامر ،محترمہ  پوروا  مینی ، پرائیویٹ سکریٹری  ،محترمہ  انجو  مارواہ   اور اسسٹنٹ پروگرامر   محترمہ کملیش   کو مختلف انٹر   سی پی ایس یو  اسپورٹس ٹورنامنٹ     قابل ستائش  کارکردگی  کےلئے حوصلہ افزائی  کی گئی۔

اس دوروزہ  ورک شاپ  میں   مختلف  متنوع  شعبوں  کے اہم ماہرین کے ذریعہ انٹر ایکٹو سیشن  سمیت خواتین کو با اختیار بنانے،قیادت  ،کام کے درمیان تال میل ، اقتصادی منصوبہ بندی وغیرہ   کے مختلف موضوعات  پر سیشن  شامل ہوں گے۔

 

*************

  ش ح ۔ ام۔

U. No.2478

 



(Release ID: 1805009) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi