وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سری نگر میں یونانی میڈیسن کی علاقائی  تحقیقی ادارے  کو ایکسلینس کے ایک مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا:جناب سربانند سونووال

Posted On: 10 MAR 2022 6:14PM by PIB Delhi

 

  • مرکزی وزیر نے سری نگر میں یونانی میڈیسن پر بین ا لاقوامی کانفرنس  کاافتتاح کیا
  • صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) اور آیوش کی وزارت یونا نی تربیت کے لئے ایک اشاریہ  شائع  کیا ہے
  • آیوش کے وزیر  نے نئے یونانی طریقہ علاج  رہنما خطوط ایپ  کا بھی آغاز کیا

 

آیوش بندرگاہوں ، جہاز را نی اور ا ٓبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے  ا ٓج سری نگر میں  ‘‘ اچھی صحت اور بہبود کے لئے یونانی میڈیسن میں  کھانا اور تغذیہ’’ کے موضوع پر بین ا لاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیرموصوف نے اعلان کیا کہ یونانی میڈیسن کی تحقیقی ادارے  کو ایکسیلنس کے ایک مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔ آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پاڑہ مہیندر بھائی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی ۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ  متوازی اور تغذیہ بخش خوراک کی اہمیت  صحت مند زندگی اور ساتھ ہی ساتھ بیماریوں کے علاج سے روک تھام میں  نہایت  اہم ہے ۔یونانی حکیموں نے  دواؤں کے ذریعہ علاج سے پہلے خوراک میں  موزوں تبدیلیوں کے ساتھ  علاج کی سفارش کی ہے ۔  انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزارت   یونانی میڈیسن کے علاقائی تحقیقی ادارے کو  ‘علاج بالتدبیر’ (ریجیمنٹل تھیراپی) میں  ا یکسیلنس کے ایک آیوش مرکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ صحت کی عالمی تنظیم اور آیوش کی وزارت نے  یونانی میڈیسن کی تربیت کے لئے ایک اشاریہ شا ئع کیا ہے  اور یہ دستاویز اچھے معیار کی یونانی میڈیسن خدمات  کے لئے ضروری تربیت جیسے مختلف پہلوؤں کا ا حاطہ کرے گی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E8WV.jpg

 

 

افتتاحی اجلاس میں کانفرنس سوینئر کااجرا، سی سی آر یو ایم کی جانب سے  8 کتابوں ، حیدرآباد میں سی سی آر اے ایف کے تحت کام کرنےوالے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ ا ٓف انڈین میڈیکل  ہیریٹج کے ذریعہ تیار کئے گئے دو   ای -یونانی  کتابوں کا اجرا، یوگا سکھانے والوں کی حوصلہ  افزائی کے لئے وائی سی بی سرٹیفکیٹ کی تقسیم ،یوگا کےتعلق سے مفاہمت کے ا قرارناموں کا تبادلہ اور براہ راست یوگا پرفارمینس ، سی سی آر یوایم ا یپ کا اجرا ء اور آر آر آئی یو ایم کو منظوری حاصل کئے جانے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ سنگل یونانی ڈرگس، یونانی علاج سے متعلق رہنما خطوط اور  اپنے طریقہ کار پر عمل کو جاننے کے موضوع پر موبائل ا یپس کے آغاز کے سا تھ وزیرموصوف نے سبھی متعلقہ فریقوں کی ستائش کی  کیوں یونانی میڈیسن کے شعبے میں آیوش کی وزارت کا سی سی آر یو ایم  اپنی قسم کا پہلا اقدام ہے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر  منجا پاڑہ  مہیندربھائی نے کہاکہ  یونانی میڈیسن کھانے کی اچھی عادتوں کے  لئے تفصیلی رہنما ہدایات فراہم کرتی ہے تاکہ صحت کو برقرار رکھا جاسکے اور بیماریوں سے بچا جاسکے ۔انہوں نے کووڈ -19 کے خلاف  دواؤں اور طبی کھانوں کے ذریعہ قوت مدافعت بڑھانے میں آیوش نظام کے رول  کو سراہا ۔  انہوں نے یونانی میڈیسن میں تحقیق اور ترقی میں سی سی آر یو ایم کی خدمات کی بھی ستائش کی ۔

سی سی آر یو ایم کے ذریعہ  جاری کی گئی کتابوں کے عنوان ہیں  ‘اوریئنٹیشن گائڈ لائن فار کمیونٹی ہیلتھ آفیسرس (انڈریونانی اسٹریم)،  انٹیارتھریٹک پلانٹس ان یونانی میڈیسن’، ہیپیٹو پروٹیکٹو پلانٹس ان یونانی میڈیسن’ ،‘ گلیمسیس آف اکٹویٹی آف اچیومنٹ آف سینٹرل کونسل فار ریسرچ  ان یونانی میڈیسن’، ا ڈوانسڈ انلائٹیکل میتھڈ فار کوالٹی کنٹرول آف یونانی ڈرگس۔عرقیات (ڈسٹلریز)’ ریاض الادویہ (اردوترجمہ)’ ادویہ طبیبیہ : قدیم و جدید تحقیقات کی روشنی میں ’، نیشنل فارمولری آف یونانی میڈیسن، والیوم فورتھ، سیکنڈ  ایڈیشن۔

10 مارچ 2022 کو ہائی برڈ موڈ میں  منعقد کی گئی یوم یونانی2022 کی تقریبا ت کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت  کی آیوش کی وزارت  سی سی آر یو ایم کی جانب سے منعقد کی گئی اس کانفرنس کو جن لوگوں نے اعزاز بخشا ،وہ ہیں  جناب پرمود کمار پاٹھک آیوش کی وزارت میں خصوصی سکریٹری، جے اینڈ کے صحت اورطبی تعلیم کے محکمے  میں ایڈیشنل چیف سکریٹری   جناب وویک بھاردواج ، میڈیسن کے بھارتی سسٹم کے لئے قومی کمیشن کے چیئرمین ودیا  جینت دیوپجاری،  کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسرلر پروفیسر طلعت احمد ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود ، یونانی میڈیسن ( سی سی آر یو ایم) میں سینٹرل کونسل برائے تحقیق کےڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان اور آیوش کی وزارت میں صلاح کار  (یونانی) ڈاکٹر ایم اے قاسمی  شامل ہیں ۔

 

*************

 

ش ح- س ر– ف ر

U. No.2471


(Release ID: 1804984) Visitor Counter : 350


Read this release in: English , Hindi , Tamil