محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے  ایک کتاب بعنوان’’بھارت کی ترقی میں مزدوروں کا رول ‘‘کا اجرا کیا

Posted On: 10 MAR 2022 4:57PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 9 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں ایک کتاب بعنوان ’بھارت کی ترقی میں مزدورں کارول‘ کا اجرا کیا۔ اس کتاب میں بھارت  کی ترقی کے سفر میں مزدوروں کی خدمات کے بارے میں ممتاز  ماہرین تعلیم اور پریکٹشنرز کے  ذریعے لکھےگئے 12 مضامین شامل ہیں۔

بھارت کی آزادی کا 75واں سال مناتے کے لئے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ’آئیکونک ویک‘ کے ایک حصے کے طور پر  وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ نے اس کتاب  کو شائع کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HPHD.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 2459


(Release ID: 1804885) Visitor Counter : 190


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Gujarati