وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج نئی دلی میں ساہتیہ    اکیڈمی کے فیسٹیول آف لیٹر‘‘ ساہتیوتسو’’ کا افتتاح کیا


ہم نے جب سے سوچنا اور لکھنا شروع کیا، ادب ہماری ثقافت کا آئینہ دار رہا ہے: جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 10 MAR 2022 3:33PM by PIB Delhi

ساہتیہ اکیڈمی کا فیسٹیول آف لیٹرز ‘‘ ساہتیوتسو’’ جو ہندوستان کا سب سے جامع ادبی فیسٹیول ہے، آج نئی دلی میں شروع ہوا۔ فیسٹیول آف لیٹرز 2022 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول کا آغاز آج ثقافت کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال کے ہاتھوں اکیڈمی ایگزیبیشن کے ساتھ ہوا۔ نمائش میں اکیڈمی کی حصولیابیوں اور گزشتہ سال کے دوران اس کے اہم پروگراموں کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ہم نے جب سے سوچنا اور لکھنا شروع کیا، تب  ہی سے ادب ہماری ثقافت کا آئینہ دار رہا ہے یا اس وقت سے جب سے انسانی تہذیب کا ارتقاء شروع ہوا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ زبان اظہار کا ذریعہ ہے اور آج ہم اس نمائش میں تمام زبانوں میں لکھی گئی کتابیں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ادب میں تبدیلیوں کو قبول کرنا چاہئے۔ جناب میگھوال نے زور دے کر کہا کہ 21ویں صدی ہندوستان کی صدی ہونی چاہئے اور ہمارا یقین کامل ہے کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی ہی ہوگی۔

اکیڈمی سے تسلیم شدہ 24 ہندوستانی زبانوں کے 26 نوجوان ادیبوں نے صبح ساڑھے دس بجے سے رابندر بھون ، نئی دہلی میں منعقد پروگرام ‘‘  دی رائز آف ینگ انڈیا’’ میں حصہ لیا۔ آسامی زبان کے ممتاز ادیب ایشے دورچی تھونگچی نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ بعد میں مختلف ہندوستانی زبانوں کے پبلشروں  اور ادیبوں نے ہندوستانی زبانوں میں پبلشنگ کے موضوع پر پینل مباحثے میں حصہ لیا۔

گیارہ (11) مارچ 2022 کو 10 بجے صبح سے رابندر بھون کے لان میں قبائلی ادیبوں کا اجلاس شروع ہوگا۔

 

با وقار ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ 24 انعام یافتگان کو پیش کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام 11 مارچ کو شام 5 بجے کمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ مشہور مراٹھی شاعر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

تمام 24 انعام یافتگان 12 مارچ 2022 کو رابندر بھون کے لان میں صبح 10 بجے ‘‘ رائٹرز میٹ’’ میں حصہ لینے کے لئے اکٹھا ہوں گے۔ اسی دن ایک سمپوزیم 1947 کے بعد سے ہندوستان میں ڈراموں کا فروغ کا افتتاح ممتاز تھیٹر شخصیت جناب بھانو بھارتی اور چندر شیکھر کمبر مشترکہ طور سے کریں گے۔

 

تین روزہ قومی سیمینار (13 سے 15 مارچ) بعنوان ‘‘ جدوجہد آزادی پر ادب کے اثرات’’ اکیڈمی آڈیٹوریم میں 13 مارچ 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری ممتاز ہندی ادیب اور فیلو ساہتیہ اکیڈمی افتتاح کریں گے اور ممتاز اسکالر ڈاکٹر ہریش ترویدی کلیدی خطبہ دیں گے۔ 42 ممتاز اسکالر  آزادی کی  جدو جہد پر ادب کے اثرات کے مختلف پہلوؤں پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔

 

اسی روز ایک سمپوزیم ‘‘ تخیل اور سائنس فکشن  ہندوستانی زبانوں میں 1947 کے بعد سے ’’ کا افتتاح ہوگا۔ یہ پروگرام ڈھائی بجے شروع ہوگا۔  صدر ساہتیہ اکیڈمی ڈاکٹر چندر شیکھر کمبر ہندوستان میں اعلیٰ ترین ادبی اعزاز ساہتیہ اکیڈمی فیلو شپ  جگد گرو راما نند آچاریہ سوامی رام بھدر آچاریہ کو پیش کریں گے۔

 

‘‘میڈیا اور لٹریچر ’’ پر ایک پینل مباحثہ 14 مارچ 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے منعقد کیا جائے گا۔ اسی دن ساہتیہ اکیڈمی کے صدر دن میں ڈھائی بجے سے ‘‘ٹرانس جینڈر پوئٹ میٹ’’کی صدارت کریں گے۔

 

شمال مشرقی اور شمالی ادیبوں کا اجلاس ‘‘ پوراوتّری‘‘ 15 مارچ 2022 کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ ممتاز ہندی شاعر جناب ارون کمل  اس کا افتتاح کریں گے اور ممتاز آسامی ادیب ڈاکٹر دھروبا جیوتی بورا مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسی دن، دن میں ڈھائی بجے ایک سمپوزیم ‘‘ ادب اور خواتین کو تفویض اختیارات’’ کا اہتمام کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1804839) Visitor Counter : 179