کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب منسکھ مانڈویا نے پی ایل آئی (مصنوعات سے مربوط ترغیبات) اسکیم کے شرکاء سے گفت و شنید کی
Posted On:
09 MAR 2022 6:29PM by PIB Delhi
کیمیکلز اورفرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے 8 مارچ 2022 کو پی ایل آئی اسکیم کے شرکا کے ساتھ گفت و شنید کی۔ طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیموں کے چھ صنعتی شرکاء نے اس گفت و شنید میں تفصیلات پیش کیں۔ یہ طبی آلات ان پی آئی ایل اسکیموں کے تحت منظورشدہ پروجیکٹوں کے پروڈکشن کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں ۔
پناشی میڈیکل ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹری وٹران ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، فلپس گلوبل بزنس سروسیز ایل ایل پی، مائکروٹیک نیوٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ساہاجانند میڈیکل ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈیک ماؤنٹ الیکٹرانکس لمیٹڈ کے نمائندوں نے گفت و شنید میں شرکت کی اور محکمہ دواسازی کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیم کی تعریف کی۔ ان چھ پروجیکٹوں کے نمائندوں نے کووڈ -19 وبا کے باوجود ان پروجیکٹوں کی تکمیل میں اپنی کوششوں کو پیش کیا اور مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں حکومت کے ذریعہ کی گئی حمایت کی تعریف کی ۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت منظورشدہ اور پایہ تکمیل تک پہنچی ہوئی طبی آلات میں لینیئر ایکسی لیٹر (ایل آئی این اے سی)، روٹیشنل کوبالٹ مشین، ایکسرے اکوپمنٹ، سی ۔آرم، ایم آر آئی کوائلس، آکسیجن کنسنٹریٹرس اور اسٹینٹ شامل ہیں۔
دواسازی کے محکمے نے مارچ 2020 میں ‘‘ طبی آلات کے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے مصنوعات سے مربوط ترغیبات ( پی ایل آئی) اسکیم’’ کو شروع کیا تھا جس کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینا اور طبی آلات شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کو اپنی طرف مبذول کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پانچ سال کی مدت 2027-28 تک کے لئےک ہندوستان میں بنے اور اسکیم کے ہدف زمرے کے تحت احاطہ کردہ طبی آلات کی 5 فیصد اضافی فروخت کے لئے منتخب کمپنیوں کو مالی ترغیبات دی جاتی ہیں۔ اسکیم کا مجموعی مالی تخمینہ 3420 کروڑ روپئے ہے۔ 2541 کروڑ روپئے کی ترغیباتی رقم سے فائدہ اٹھانے کے امکان کے ساتھ کل 21 درخواست دہندگان کو 49 مصنوعات کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔
مرکزی وزیر نے اس حصولیابی کے لئے صنعت کے نمائندوں کو مابارکباد پیش کی ۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں طبی آلات کا شعبہ گھریلو اور عا لمی بازاروں میں ترقی کا زبردست امکان رکھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں طبی آلات کی مینوفیکچرنگ گھریلو سپلائی چین کو مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگی ۔ انہوں نے صنعت کے شرکا سے اپیل کی کہ وہ مقامی سطح پر اثرات کو بڑھانے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو گہرا کرنے کی جانب ٹھوس کوششیں کریں۔ اہم طبی آلات اور عناصر کو مقامی سطح پر ہم آہنگ کرنے کے ساتھ طبی آلات کے شعبے میں وزیراعظم کا‘آتم نربھر بھارت’ کا وژن پورا ہوگا۔ انہوں نے اس شعبے میں برآمد-درآمد تجارتی خلا کو کم کرنے کی جانب کام کرنے کے لئے میڈ- ٹیک صنعت کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر موصوف نے اسکیموں کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا اورپروجیکٹوں کے کامیاب نفاذ پر شرکا کو مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ حکومت ریاست کے فلاح وبہبود اور صنعت کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔
وزیرموصوف نے ذکر کیا کہ طبی آلات شعبہ ایک اختراع پر مبنی صنعت ہے ۔ انہوں نے پائیدار عالمی مسابقت اور مینوفیکچرنگ میں خود کفالت کے لئے آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کے لئے رکا کی ہمت افزائی کی۔ عزت مآب وزیر نے تجارت کرنے کی آسانی کے لئے سازگارماحول پیدا کرنے کی غرض سے میڈ ٹیک صنعت سے تجاویز بھی طلب کیں۔
میٹنگ میں محکمے کے دوسرے افسران/ حکام کے ساتھ دواسازی محکمہ کے سکریٹری نے شرکت کی ۔ ڈی اوپی کے سکریٹری نے کہا کہ یہ پی ایل آئی اسکیم حکومت کی گھریلو طبی آلات صنعت کی حمایت کے لئے ایک اہم پہل قدمی ہے اورانہوں نے مقررہ وقت میں منظور شدہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے محکمے کے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کے توسط سے پی ایل آئی اسکیم کے مستفیدین کو ہر طرح کی حمایت کا یقین دلایا۔ سکریٹری نے طبی آلات صنعت کو ابھرتے شعبے کے لئے سہولت بہم پہنچانے والی حمایت کا یقین دلایا تاکہ یہ 2025 تک 50 ارب امریکی ڈالر تک نمو کرے۔
*************
ش ح-ا ک– ف ر
U. No.2433
(Release ID: 1804701)
Visitor Counter : 182