زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرمملکت جناب کیلاش چودھری نے پوسا کرشی وگیان میلہ- 2022 کا افتتاح کیا


‘‘بیج سے لے کرمنڈی تک  ’’حکومت کسانوں کو سبھی سہولیات فراہم کررہی ہے -جناب چودھری

ترقی پسند کسانوں ،خواتین صنعت کاروں، اسٹارٹ اپس اور ایف پی اوز نے اس میلے میں حصہ لیا

‘پوساایگری کرشی ہاٹ کمپلکس ’قوم کو وقف دوایکڑرقبے میں تیارکیاگیاہے

Posted On: 09 MAR 2022 6:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرمملکت جناب کیلاش چودھری نے  آج نئی دہلی میں پوسا کرشی وگیان میلہ -2022کا افتتاح کیا ۔ یہ تین روزہ کرشی میلہ زراعت اورکسانوں کی بہبود کے  مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومرکی رہنما ئی میں  زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے (آئی اے آرآئی ) کی جانب سے منعقد کیاگیاہے ۔ڈی اے آرای ، سکریٹری اور زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل( آئی سی اے آر )کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹرتری لوچن مہاپاترانے تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پرجناب چودھری نے دوایکڑکے رقبے میں تیارکیاگیا‘‘پوسا ایگری کرشی ہاٹ کمپلکس ’’کو وقف کیا ۔ کسان  اور زرعی اشیاء  پیداکرنے والی تنظیمیں ‘‘ پوسا ایگری کرشی ہاٹ کمپلکس ’’میں اپنی اشیاء کی براہ راست مارکیٹنگ کرنے کے اہل ہوں گی ۔ اس سہولت کے ساتھ  صارفین کسانوں سے براہ راست اشیاء خرید نے کے اہل ہوں گے ، جو انھیں بچولیوں سے چھٹکارا دلائے گی ۔ کسان صنعت کاروں کو فروغ دینے کے لئے اس طویل وعریض کمپلکس میں 60اسٹالوں، ہاٹس اور دکانوں کابندوبست  ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں ترقی پسند کسانوں ،خواتین صنعت کاروں اور ملک کے مختلف حصوں سے اسٹارٹ اپس نے اس میلے میں حصہ لیا۔

 

p-1.jpeg

کسانوں کی بہبود کے لئے پوسا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیرمملکت جناب چودھری نے کسانوں سے  نئی ٹکنالوجیوں، سائنٹفک اختراعات کے زیادہ سے زیادہ  فائدہ حاصل کرنے کے لئے  کہا۔ کسانوں کے مفاد کے لئے بھارتی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کو بیج سے لے کرمارکیٹ تک سہولیات فراہم کررہی ہے ۔ بھارتی زراعت کسانوں کی سخت محنت اور سائنس دانوں کی تحقیق کی بدولت ترقی کررہی ہے ۔ نوجوانوں کے مابین زراعت کے تئیں بیداری کے سلسلے میں جوش وخروش دیکھاجارہاہے ۔ جناب چودھری نے کہاکہ وزیراعظم نے زراعت کی وزارت کے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیاہے جو فی  الحال 1.32لاکھ کروڑروپے ہے ۔ جب کہ 7سال قبل یہ بجٹ محض تقریبا 23ہزارکروڑ روپےتھا۔

موجودہ بجٹ کا نصف سے زیادہ حصہ پردھان منتری کسان سمّان ندھی کی شکل میں کسانوں کے  کھاتوں میں براہ راست  بھیجاگیاہے ،اس طرح حکومت نے کسانوں کے تئیں  اپنی حساسیت کا اظہارکیاہے ، جب کہ سوامی ناتھن کمیٹی کی سبھی سفارشات کوبھی مودی حکومت کی جانب سے تسلیم کرلیاگیا ہے۔

p-2.jpeg

جناب چودھری نے کہاکہ حکومت نہ صرف یہ کہ مزید فصلوں پرقیمت کو بڑھاتے ہوئے ایم ایس پی کو نافذ کررہی ہے بلکہ اس نے خریداری میں بھی اضافہ کیاہے ۔ تقریبا 6865کروڑروپے کے اخراجات  کے ساتھ ملک میں 10ہزارایف پی اوز قائم کئے جارہے ہیں ۔ ایک لاکھ کروڑروپے کی مالیت کے ایگری کلچرانفرافنڈ سے گاوؤں میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ زرعی متعلقہ شعبوں کے لئے خصوصی پیکج بھی دیئے گئے ہیں ۔ کسانوں کی سخت محنت اورحکومت کی کوششوں کی بدولت دالوں سمیت اناج کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔ ان  سبھی کوششوں سے پتہ چلتاہے کہ حکومت کسانوں کو خود کفیل بناکر ملک کو خود کفیل بنانے میں مصروف ہے ۔ انھوں نے کسانوں سے آگے بڑھنے اور حکومت کے ساتھ اشتراک میں اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے کہا۔

 

p-3.jpeg

اس تقریب میں ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل (ایگریکلچرایکسٹنشن ) ڈاکٹراے کے سنگھ ، ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل (فصلی سائنس ) ، ڈاکٹرٹی آرشرما  اورڈاکٹرایم انگاموتھواے پی ای ڈی اے چیئرمین بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹراشوک کمار سنگھ ، ڈائرکٹر،آئی سی اے آر-آئی اے آرآئی نے بتایا کہ یہ میلہ اس سال 9سے 11مارچ کے درمیان منعقد کیاگیاہے اور اس میلے کا موضوع ہے ‘‘تکنیکی معلومات کےساتھ خود کفیل کسان’’۔

اس میلے میں جو بڑی دلچسپیاں ہیں وہ ہیں اسمارٹ/ڈیجیٹل زراعت زرعی اسٹارٹ اپس اور فارمرپروڈیوسرآرگنائزیشن (ایف پی او) نامیاتی اورقدرتی  زراعت پروٹیکٹڈ فارمنگ /ہائیڈروپونک /ایروپونک /ورٹیکل فارمنگ ، زرعی اشیاء کی برآمدات کے فروغ کے  لئے ایڈوائزری ۔اس میلے میں ادارے کی جانب سے تیارکی گئی مختلف قسموں ، جب کہ آئی اے آرآئی ، کی دیگراختراعی ٹکنالوجیوں  جیسے شمسی توانائی سے چلنے والا‘ پوسا –فارم  سن فریج ’پوسا ڈی کمپوزر، مکمل بائیو-فرٹیلائزر(نائٹروجن فاسفورس اور پوٹیشیم فراہم کرنے والا منفرد رقیق مرکب) کودکھایاجائے گا ۔

آئی اے آرآئی جوائنٹ ڈائرکٹر(ایکسٹنشن ) ڈاکٹربی ایس تومر نے کہا کہ  مختلف آئی سی اے آراداروں کی  جدید تکنالوجیوں  ، کرشی وگیان کیندروں  اوران  دیگراداروں جو زرعی شعبے میں بے مثال کام کررہے ہیں کو بھی  اس میلے میں دکھایاجائے گا۔ ڈاکٹرتومر نے شکریے کی تحریرکی تجویز پیش کی۔

*****

ش ح ۔ ش ر ۔ ع آ

U-2429

 


(Release ID: 1804676) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi