کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے  کہ سٹہ کاروباری اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں


آئی وی سی اے حکومت، اسٹارٹ اپس، مارکیٹ اور صارفین کے درمیان سنہری پل کا کام کرسکتا ہے –جناب پیوش گوئل

‘‘ سٹہ کاروباری خود انحصاری کو تیز کرنے میں، ایک آتم نربھر بھارت بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں’’: جناب گوئل

جناب گوئل نے  سٹہ کاروباریوں سےسطح 2، سطح 3 اور سطح  4 کے شہروں اور قصبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی

Posted On: 09 MAR 2022 9:38PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ سٹہ کاروباریوں نے ہندوستان کی اسٹارٹ اپ پروگرام اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انڈین وینچر اینڈ الٹرنیٹ کیپٹل ایسوسی ایشن(آئی وی سی اے) کے کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ اختراعات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور نئے نظریات کو سامنے لا رہے ہیں جو کہ حیرت انگیز ہیں۔

جناب گوئل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے کلیدی خطاب میں کہا ‘‘اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظم میں سٹہ کاروباریوں اور اینجل سرمایہ کاروں کا بہت اہم کردار ہے۔ مجھے یاد ہے کہ وزیر اعظم نے ایک بار کہا تھا کہ موجودہ دہائی ہندوستان کی ‘ٹیک ایڈ’ہونے والی ہے۔ اور یہ ایک ایسی دہائی ہوگی جہاں ٹیکنالوجی اور اختراع ہندوستانی معیشت کے مستقبل کو تشکیل دیں گی ، چاہے وہ  یو پی آئی ہو یا کوون۔ آج ہم پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ہندوستانی صلاحیتیں کیا ہیں اور ہم ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں’’ ۔

جناب گوئل نے کہا کہ  آئی وی سی اے حکومت، اسٹارٹ اپس، مارکیٹ اور صارفین کے درمیان سنہری پل کا کام کرسکتا ہے اور اختراع کو فروغ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان نے دنیا کے اسٹارٹ اپ نقشے میں اپنے لیے ایک الگ مقام بنایا ہے۔ ہمارے پاس 60,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ ہیں اور میں اسے ہندوستان کے مستقبل کے ڈی این اے کے طور پر دیکھتا ہوں’’۔

سطح 3 اور  سطح 4 تک پہنچنے کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈز پر زور دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل تسلیم کرتی ہے کہ ہندوستان کے اندرونی حصوں میں ہنر مندی کا ایک بڑا ذخیرہ  موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراع  کی اگلی لہر میں ملکی سرمایہ بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز اس سلسلے میں ایک اچھی مثال ہیں۔ پورا ماحولیاتی نظام نہایت تیز رفتاری سے ترقی کرے گا۔ جلد ہی اس بات کا فیصلہ کرلیاجائے گا کہ کون سے فنڈز لینے ہیں۔ بہت سے اچھے نظریات متبادل کے فقدان کی وجہ سے چھوٹی کمپنیوں نے  اختیار کرلئے ۔ ہمیں  کچھ وسائل کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے اور ان خیالات کے لیے کچھ زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے’’ ۔

جناب گوئل نے سرمایہ کاروں اور سرمایہ فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ  4  نکات پر توجہ مرکوز کریں:

  • اختراع اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا۔
  • ملکی سرمائے کو متحرک کرنے میں سہولت فراہم کرنا۔
  • خود انحصاری کو رفتار بخشنا: ایک آتم نربھر بھارت۔
  • سطح 2، سطح 3 اور سطح 4 شہروں اور قصبوں پر توجہ مرکوز کرنا۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہم 400 بلین تجارتی سامان کی برآمدات کے نشان تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا، ‘‘میری خواہش ہے کہ ہمارے سٹارٹ اپ اہم کردار ادا کریں کیونکہ ہم  ایک ایک ٹریلین ڈالر کی اشیاء اور خدمات کی برآمدات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔’’

جناب گوئل نے کہا کہ اسٹارٹ اپ امرتکال میں ایک واضح کردار ادا کریں گے، یعنی اگلے 25 سالوں میں، جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کررہا ہو گا۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2434



(Release ID: 1804670) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi