وزارت سیاحت
سیاحت کی وزار ت نے قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کے قیام کے لئے مسوداتی رپورٹ پر حتمی رائے طلب کی ہے
Posted On:
10 MAR 2022 11:08AM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے ، 23 جولائی 2021 کو قومی ڈجیٹل مشن کے لئے ایک بین وزارتی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی تاکہ سیاق وسباق ، مشن ، وژن ،مقاصد اور قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کے مجموعی دائرہ کی وضاحت کے سلسلے میں سیاحتی وزارت اور اس شعبے کے ماہرین کے ساتھ مشاورت کی جاسکے ۔
ٹاسک فورس نے مجوزہ قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن پر ایک مسوداتی رپورٹ تیار کی ہے ،جس میں ڈومین اور ٹکنالوجی کے اصول ،معیارات ، ڈجیٹل ذخیرہ ، حکمرانی کا ڈھانچہ اور تصور کئے گئے قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کے نفاذ کے لئے منصوبہ بندی کے تعلق سے معلومات شامل کی گئیں ہیں۔
سیاحت کی وزارت نے قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کے قیام کے لئے مسوداتی رپورٹ پر اسٹیک ہولڈر کی حتمی رائے طلب کی ہے۔حتمی رپورٹ ویب سائٹ پر بھی شائع کی گئی ہے تاکہ عوام اپنی تجاویز اور رائے بھیج سکیں ۔
مسوداتی رپورٹ میں ان حقائق کا ذکر ہے کہ سیاحت کا شعبہ بہت زیادہ بکھرا ہوا ہے ۔سیاحت کے ذیلی شعبے نقل وحمل ،رہائش ، ریستوراں اور کیٹرنگ اور ذاتی خدمات مختلف چیلنجو ں اور مواقع سے مشروط ہیں۔
مسودے میں اس بات کا بھی تذکرہ ہے کہ مرکزی حکومت ،ریاستی حکومتوں ،عوامی شعبہ اور نجی شعبے کے ذریعہ تیارکردہ زیادہ تر سیاحتی نظام کا کام کاج الگ الگ حصوں میں ہوتا ہے۔نتیجے کے طور پر سیاحت کا ماحولیاتی نظام معلومات کے تبادلے کے مشترکہ فوائد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ فی الحال ڈاٹا سسٹم ایک عام زبان استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے ہیں،اسی وجہ سے ڈاٹا کے تجزیہ اور نتیجہ خیز پالیسی سازی میں کمی آتی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے مختلف شراکتدارو ں کے درمیان بلاروک ٹوک درمیانی ڈاٹا تبادلے کی ضرورت ہے۔
قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کا وژن ڈجیٹل شاہراہ کے ذریعہ سیاحتی ماحولیاتی نظا م کے مختلف شراکتداروں کے درمیان موجودہ معلوماتی خلا کو پُر کرنا ہے ۔
قومی ڈجیٹل سیاحتی مشن کاتصورقومی اور ریاستی سیاحتی تنظیموں ،سیاحتی مقامات ،مصنوعات اور سیاحت کے شعبے میں معلومات اور خدمات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرکے سیاحت کے شعبے میں ڈجیٹل کاری کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔
اس سے متعلق رپورٹ اور نوٹی فکیشن کی دستاویزات ،سیاحت کی وزارت کی ویب سائٹ : tourism.gov.inپر اپ لوڈ کردی گئی ہے تاکہ شراکتدار اورعوام اپنے مشورے اور تجاویز اس پر اپ لوڈ کرسکیں ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-2431
(Release ID: 1804665)
Visitor Counter : 174