سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے ہریانہ اور راجستھان میں 1407 کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں سے متعلق  19 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Posted On: 09 MAR 2022 7:34PM by PIB Delhi

 سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ہریانہ اور راجستھان میں 1407 کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں سےمتعلق  19 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت، مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کےسنگھ، جناب  راؤ اندرجیت سنگھ، ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دشینت چوٹالہ، جناب  راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، جناب رام چرن بوہرا، ریاست کے وزیر اور بھی ایم پی-ایم ایل اے، افسران اور دیگر سرکردہ شخصیات  اس موقع پر موجود تھیں۔

 

 

ان پروجیکٹوں کی تعمیر سے ریاستوں میں روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاحت، زراعت، صنعت اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی اور آلودگی کم ہوگی۔ ایمبیئنس مال کے پاس یو ٹرن بنانے  سے دہلی-گروگرام بارڈر پر جام سے  راحت ملے گی۔ دہلی-جے پور ہائی وے پر مختلف فلائی اوورروں کے بننے سے  ہائی وے پر لگنے والے جام سے راحت ملے گی ۔این ایچ-48 پر مختلف بڑے اور چھوٹے پلوں کی تعمیر سے آس پاس  کے علاقوں کو پانی کے جمع ہونے سے نجات ملے گی اور لوگوں کی آمدورفت بھی  آسان ہو گی۔ دھاروہیڑہ-بھیواڑی لنک روڈ بننے  سے دھاروہیڑہ شہر کو جام سے نجات ملے گی۔ساتھ ہی  ان پروجیکٹوں سے، دہلی - جے پور کے درمیان سفر کم ہو جائے گا۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2423)  


(Release ID: 1804635) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Punjabi