وزارت دفاع

آسٹریلین آرمی ریسرچ سنٹر (اے اے آر سی) نے ہندوستان کے  سنٹر فار لینڈ وار فیئر اسٹڈیز ( سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 09 MAR 2022 6:53PM by PIB Delhi

آسٹریلیائی فوج  کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ بَر 8 مارچ 2022 سے ہندوستان کے 3 روزہ دورے پر  ہیں۔

نو ( 9) مارچ 2022 کو آسٹریلیائی فوجی سربراہ ، ہندوستانی فوج کے تھنک ٹینک، سنٹر فار لینڈ وار فیئر اسٹڈیز ( سی ایل اے ڈبلیو ایس) نئی دلی گئے، جہاں انہوں نے وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، چیئرمین، بورڈ آف گورنرز ،  سی ایل اے ڈبلیو ایس اور لیفٹیننٹ جنرل (ڈائرکٹر) رنبیر سنگھ (ریٹائرڈ)، ڈائرکٹر سی ایل اے ڈبلیو ایس سے بات چیت کی۔ میزبان جنرل کو سی ایل اے ڈبلیو ایس کی تحقیقی سرگرمیوں اور اس کے رابطوں کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ اکیڈمک اشتراک اور تال میل قائم کرنے کی غرض سے آسٹریلین آرمی ریسرچ سنٹر (اے اے آر سی) اور سنٹر فار لینڈ وار فیئر اسٹڈیز ( سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے گئے۔

***********

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1804555) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi