کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کی آزادی کا امرت مہوتسو’آئیکونک ویک‘ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جنگ آزادی پر شارٹ فلم دکھائی گئی اور پینٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
09 MAR 2022 6:18PM by PIB Delhi
آزادی کے 75 برسوں اور بھارت کے امرت کال میں داخل ہونے کا جشن منانے کے لئے کوئلے کی وزارت 7 سے 11 مارچ 2022 تک ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ آئیکونک ویک تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔
آج آئیکونک ویک کی تقریبات کے تیسرے روز کوئلے کی وزارت کے افسروں کے لیے بھارت کی جنگ آزادی پر ایک شارٹ فلم دکھائی گئی۔
وزارت میں جنگ آزادی یا بھارت کے مستقبل @ 75 ایئرس کے موضوع پر وزارت کے افسروں/ملازمین کے اسکولی بچوں کے لیے پینٹنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
دن کے دوسرے حصے میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے مشیر ڈاکٹر جے آر بھٹ نے ورچوئل موڈ سے’’نیٹ زیرو اخراج‘‘ پر گفتگو کی۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری (کوئلہ) اور دیگر سینئر افسران کی موجود تھے ۔
وزارت کے آزادی کے امرت مہوتسو آئیکونک ویک کی تقریبات 11 مارچ 2022 تک جاری رہیں گی اور اس ہفتے کے لیے متعدد تقریبات اور سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
حکومت ہند ترقی پذیر بھارت کے 75 برسوں اور اس کی شاندار تاریخ کے سلسلے میں بھات کی آزادی کی 75 سالہ تقریب ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منا رہی ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا باضابطہ سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا، جس میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کی گئی تھی اور اس کا اختتام 15 اگست 2023 کو ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 2415
(Release ID: 1804510)
Visitor Counter : 167