قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے  8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے کئی تقریبات کا انعقاد کیا


ٹرائی فیڈ  نے 75 قبائلی خاتون اچیورس کو مبارکباد پیش کی

نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی نے زندگی کے مختلف شعبوں میں قبائلی خاتون اچیورس  کی خدمات  کا اعتراف کیا

Posted On: 09 MAR 2022 4:33PM by PIB Delhi

خواتین کے عالمی دن 2022 کے موقع پر، قبائلی امور کی وزارت نے ٹرائی فیڈ، نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس ( این ای ایس ٹی ایس) اور نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آر آئی) کے ذریعہ منعقدہ  مختلف تقریبات میں خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے کا جشن منایا۔

گزشتہ چند برسوں سے  خواتین کا عالمی دن  کو تمام میدانوں چاہے  وہ ثقافتی،  اقتصادیات، سیاسی ہو  یا سماجی، میں خواتین کی حصولیابیوں کو یاد کرتے ہوئے  منایا جاتا ہے۔ اس سال، آزادی کے امرت مہوتسو کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹرائی فیڈ نے  قبائلی امور کی وزارت کے تحت اس  دن  کو منایا۔  اس موقع پر قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو،قبائلی امور کے سکریٹری انیل کمار جھا،  ٹرائی فیڈ کے چیئرمین جناب  رام سنگھ راٹھوا، ، ٹرائی فیڈ کی ایڈیشنل سیکرٹری اور ایم ڈی محترمہ آر جیا اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نوالجیت کپور بھی موجود تھے۔

اس سال خواتین کے عالمی دن کی تقریبات میں  ملک بھر کی قبائلی خاتون دستکاروں اور ون دھن کے استفادہ کنندگان  کی تیار کردہ اشیا کی نمائش کی گئی  اور روزگار میں اضافے کے لئے  ان کے تعاون کو  نمایاں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرائی فیڈ نے 75 قبائلی خاتون اچیورس کی خدمات کا اعتراف کیا جنہوں نے اپنے معاشرے میں  تبدیلی لانے کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان خاتون اچیورس کو  یادگار اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب بشویشور ٹوڈو نے  کہا ’’خواتین کا عالمی دن  ایک ایسا موقع جب بہتر معاشرے اور ملک کی تعمیر میں خواتین کی  کوششوں اور ان کے رول کو سراہا جاتا ہے‘‘۔

ٹرائی فیڈ کے چیئرمین جناب  رام سنگھ راٹھوا نے  خاتون اچیورس کی کوشش کی ستائش کی ۔قبائلی امور  کے سکریٹری جناب  انل کمار جھا نے کہا کہ ون دھن یوجنا وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے جس کا مقصد روزگار کے مواقع میں اضافہ کرکے قبائلی آبادی، خصوصی طور پر قبائلی خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

 

دوسری تقریب میں  نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے  جو کہ  قبائلی امور کی وزارت  کے تحت قائم کیا گیا  ایک خود مختار ادارہ ہے،این ای ایس ٹی کے کمشنر  جناب اسیت گوپال اور این ای ایس ٹی ایس کے افسران کی موجودگی میں خواتین کا عالمی دن منایا۔

ناری شکتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے، نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر خواتین کے  عالمی دن کے موقع پر ایک نیشنل  ویبینار کا انعقاد کیا جس میں آسام، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، تمل ناڈوجیسی مختلف ریاستوں سے قبائلی اچیورس نے اپنی کامیابی کی داستانیں بیان کیں۔

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  ڈاکٹر نول جیت کپور نے بتایا کہ کس طرح وزارت کی مختلف اسکیمیں مثلاً اسکالرشپس، ای ایم آر ایس، ون دھن کیندر، تعلیم اور معاش کے شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنا رہی ہیں۔

 

قبائلی امور کی وزارت کی  ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ آر جیا نے قبائلی خاتون اچیورس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے ہزاروں خواتین کی زندگیوں پر اثر ڈالا ہے۔

ڈاکٹر نوپور تیواری نے قبائلی خاتون اچیورس کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں محترمہ جمنا ٹوڈو (پدم شری ایوارڈ یافتہ جھارکھنڈ)، محترمہ بھوبنیشوری نیتم (چھتیس گڑھ)، محترمہ شیلا پاویل (تمل ناڈو)، محترمہ بدولتا ہوئیکا (اڈیشہ)، محترمہ سُوشی دھرو (چھتیس گڑھ)، محترمہ روینہ بریہا (چھتیس گڑھ) شامل ہیں، جنہوں نے درختوں کے تحفظ، جمہوریت کو مضبوط کرنے اور تعلیم میں ٹرانس جینڈر کے حقوق کے  اور حکومت کے دیگر  پروگراموں کے سلسلے میں  کام کیا ہے۔ ان خاتون اچیورس  نے  سخت محنت اور مقصد کے لئے خود سپردگی کے ساتھ   قبائلی معاشروں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے کے لیے  اپنے تجربات اور جدوجہد کے بارے میں بتایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2410



(Release ID: 1804466) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu