نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ نے ہندوستانی نوجوانوں میں اے آر ہُنرمندی کو آگے بڑھانے کےلئے اسنیپ اِنک کے ساتھ ہاتھ ملایا

Posted On: 08 MAR 2022 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08مارچ؍2022

اٹل انوویشن مشن،نیتی آیوگ نے آج اسنیپ اِنک کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا،تاکہ ہندوستانی نوجوانوں میں آگمینٹڈ ریئلٹی(اے آر) کی مہارت کو فروغ دیا جا سکے۔اسنیپ اِنک ایک عالمی کیمرہ کمپنی ہے اور اسنیپ کا کیمرہ اس بات کا پتہ لگانے میں ایک اہم  کردار ادا کرتا ہے کہ لوگ اپنے ارد گرد کی دنیا کا تجربہ کیسے کرتے ہیں، بشمول جو کچھ وہ حقیقی دنیا میں دیکھتے ہیں،ان تمام چیزوں کے ساتھ جو ڈیجیٹل دنیا میں ان کے لیے دستیاب ہے۔

دو سال کے ٹائم فریم کے دوران اسنیپ اِنک کی طرف سے آگومینٹڈ ریئلٹی پر اٹل ٹنکرنگ لیب کے ساتھ منسلک 12,000 سے زیادہ اساتذہ کو تربیت دیئے جانے کی توقع ہے،جس سے اے ٹی ایل کے اسکولوں کے نیٹ ورک سے وابستہ لاکھوں طلباء تک پروگرام کی رسائی ممکن ہو گی۔

اسنیپ اِنک نے، اے آر تشہیری  تربیتی کیمپس،اشتہاری کریڈٹس اور دیگر مواقع کے ساتھ ہندوستانی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی) کے ساتھ اپنی شراکت داری کا بھی اعلان کیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مشن کے ڈائریکٹر اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن وشنو نے کہا کہ’’اے آئی ایم میں، ہم اختراع اور صنعتی کاری کے کلچر کو فروغ دینے کی غرض سے اپنے جدید ترین اٹل ٹنکرنگ لیبز کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ تیزی سے ڈیجیٹلائز کرنے والے ہندوستان میں اس کی مختلف ایپلی کیشنز کے پیش نظر، آنے والا وقت آگومینٹڈ ریئلٹی کاہے۔ ہم آگومینٹڈ ریئلٹی  میں اسنیپ اِنک کی مہارت  کو بروئے کار لاتے ہوئے جنریشن زیڈ طلباء کا ایک ایسا کیڈر تیار کرنے کے لیے پر عزم ہیں،جو اس مستقبل کی ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔‘‘

پارٹنرشپ کا آغاز  آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہوا۔ اسی کے ساتھ  ملک گیر لینساتھون (اے آر بنانے والی ہیکاتھون)کا آغاز ہوا، جو پورے مارچ میں جاری رہے گی۔ہیکاتھون میں 13 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی اے آر میں دلچسپی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اسنیپ اِنک انڈیا میں پبلک پالیسی ہیڈ، اتھرا گنیش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا’’اسنیپ میں ہم اے آر کے مستقبل کی تعمیر کے لیے پرجوش ہیں اور مستقبل کا انحصار اس مہارت پر ہے، جسے ہم پروان چڑھاتے ہیں ، جس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جسے بااختیار بناتے ہیں۔ ہم اٹل انوویشن مشن،نیتی آیوگ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اے آر میں اپنی مہارت کو اٹل ٹنکرنگ لیب کے اسکولوں کے وسیع نیٹ ورک اور لینس اسٹوڈیو کے ذریعے اے آر میں ہنر مند طلباء کے ساتھ بانٹنے کا موقع فراہم کیا۔ اسنیپ میں ہم اٹل ٹنکرنگ لیبز کو ہندوستان میں اختراع اور صنعت کاری کا کلچر بنانے کے مشن میں مدد کرنے اور ہندوستان کو ایک اے آر ہب بننے میں مدد کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

لینساتھون کے ایک حصے کے طور پر، اسنیپ خصوصی ورکشاپس کی میزبانی کرے گا،جس کا مقصد ہندوستان میں نوجوان خواتین کو اے آراور مہارتوں سے متعارف کرانا ہے، جو مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کوآگے بڑھانے کے لیے ضروری ہوں گی۔ ورکشاپس 13 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکاء کے لیے کھلی ہیں اور ہندوستان بھر میں 16 صرف خواتین سے مخصوص  اور 5 مخلوط تعلیمی اداروں میں ہوں گی۔ ورکشاپس کی میزبانی ویمن لینس تخلیق کاروں کے ذریعے کی جائے گی، جس میں خواتین کی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے موضوعات پر اے ا ٓر کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے ہندوستان بھر کی خواتین کے لیے اسنیپ لینس نیٹ ورک کے اراکین کی قیادت میں ترقی یافتہ خطوط پر اجلاس ہوں گے۔

*************

 

ش ح-س ب– ن ع

U. No.2393



(Release ID: 1804304) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi