محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار نے خواتین کے بین الاقوامی دن پرای ایس آئی سی خواتین کووڈ واریئرز کو اعزازسے نوازا
ای ایس آئی سی نے میٹرنٹی فائدہ کے تحت 4622 دعوے اور 493 کنفائنمنٹ اخراجات کے دعوے نمٹائے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے آئکونک ہفتہ کے دوران 33.75 کروڑروپئے اداکیے
Posted On:
08 MAR 2022 6:35PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے پورے بھارت میں کووڈ 19 کی وبا کے دوران ای ایس آئی سی اسپتالوں کی خاتون ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کواعزازسے نوازا۔ ملک کے مختلف یعنی کرناٹک، نئی دہلی، ممبئی، چنئی، حیدرآباد، احمد آباد، نوئیڈا، فرید آباد اور دہلی کے ای ایس آئی سی اسپتالوں کے کل9 عہدیداروں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان 9 امیدواروں میں سے 3 سرفہرست کوجناب بھوپیندر یادو نے اعزاز سے نوازا۔
ای ایس آئی سی کنفائنمنٹ یا اسقاط حمل یا حمل کی وجہ سے ہونے والی بیماری، بچے کی قبل از وقت پیدائش یا اسقاط حمل یا سروگیٹ اور گود لینے والی ماں کی صورت میں بیمہ شدہ خواتین (ای ڈبلیو) کو 26 ہفتوں کے لیے وقفہ وقفہ سے ادائیگی کرتا ہے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے آئکونک ہفتہ کے جشن کے تحت اور اتفاق سے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، پورے بھارت میں زچگی کے زیادہ سے زیادہ معاملات 08.03.2022 تک نمٹادیئے گئے۔
ای ایس آئی سی میں زچگی سے متعلق فائدہ کے کیسوں کے لیے 4961 دعوے اورکنفائنمنٹ اخراجات کے معاملات کے لیے 528 دعوے تھے۔ ان دعووں میں سے زچگی کے فائدے کے کل 4622 دعوے اور کنفائنمنٹ اخراجات کے 493 دعوے نمٹائے جا چکے ہیں اور 33.75 کروڑ روپئے کی رقم ادا کی گئی ہے ۔ بقیہ دعوے بھی آئیکونک ہفتہ کے دوران نمٹادیے جائیں گے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:2371)
(Release ID: 1804206)
Visitor Counter : 140