وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے عالمی دن پر دہلی کمیشن برائےخواتین نے بی آر او افسران کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 08 MAR 2022 6:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 8  مارچ

اہم  جھلکیاں

  • بی آر او نے افسران سے لے کر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے  مزدوروں (سی پی ایل) کی سطح تک کےاپنی افرادی قوت میں بڑی تعداد میں خواتین کو بتدریج شامل کیا
  • بی آر او نے ' غیر جانبدارانہ صنفی نقطہ نظر' اور 'کسی بھی شکل میں امتیازی سلوک کے لیے صفر برداشت ' کی پالیسی اپنائی ہے
  • تنظیم میں خواتین کو مختلف کاموں اور شعبوں میں مساوی مواقع اور کردار دیے جا رہے ہیں
  • سال 2021-22 میں، بی آر او نے خواتین کو آزادانہ قائدانہ  رول دے کر 'خواتین کو بااختیار بنانے ' کے مقصد سے اہم اصلاحات کیں

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی ان چار خواتین افسران کو نئی دہلی میں 08 مارچ 2022 کو 'بین الاقوامی یوم خواتین  ایوارڈ' سے نوازا، جنہوں نے قابل ترغیب قائد بننے کے لیے مثالی معیار قائم کیا ہے۔۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایگزیکٹیو انجینئر محترمہ ویشالی ایس ہیواسے سڑک تعمیر کرنے والی  کمپنی (آر سی سی) کی کمان  سنبھالنے والی پہلی جنرل ریزرو انجینئر فورس (جی آر ای ایف) کی خاتون افسر بنیں۔انہوں نے  اتراکھنڈ کے ایک دشوار گزار علاقے میں کام کرتے ہوئے، مونسائری-بگھدیار-میلم کو بہت مشکل  موسمی حالات میں دشوار گزار علاقوں سے ملانے والی ایک اہم ہند-تبت سڑک کی ذمہ داری نبھائی ہے ۔

اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والی دوسری خاتون افسر میجرآئنہ رانا ہیں، جو نہ صرف آر سی سی کی  قیادت کرنے والی ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر بنیں بلکہ پہلی تمام خواتین والی  آر سی سی بھی قائم کیں، جس میں ان کی تمام پلاٹون کمانڈر بھی خواتین آفیسر ہیں۔  اس طرح انہوں نے خواتین کو اپنی جداگانہ شناخت قائم کرنے کا اہل بنا یا ۔

تیسری خاتون، جنہیں اعزاز سے نوازا گیا، وہ ہیں  ایگزیکٹو انجینئر اوبینگ تاکی، جو شمال مشرقی خطے میں ایک دیگر آر سی سی کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہیں تمام خواتین والی ایک  ورک فورس تشکیل دینے اور بیلی برج کو ڈی لانچ کرنے کا کام کامیابی سے انجام دینے کا سہرا جاتا ہے۔  اب تک اس طرح کے کام صرف مرد حضرات کیا کرتے تھے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والی چوتھی خاتون ، کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز  کی کرنل نونیت دگل ہیں۔ وہ  بی آر او میں سب سے سینئر خاتون افسر ہیں۔ انہیں حال ہی میں کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ وہ سری نگر میں واقع ایک خود مختار فیلڈ ورکشاپ کی سربراہی کر رہی ہیں ، اور بھاری سامان کی دیکھ بھال اور نگرانی  کی ذمہ دار ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوہدری نے بی آر او کی خواتین ارکان کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آزادی کے 75 ویں سال میں ان مضبوط ارادوں والی خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے میں دہلی کمیشن برائے خواتین کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی آر او میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حقیقی معنوں میں ان شعبوں میں رویہ کی تبدیلی کو شامل کرکے حاصل کیا گیا ہے جہاں خواتین کو ملازمت دی جارہی ہے۔ یہ خواتین کے تئیں احترام، وقار، انصاف اور مساوات کے ساتھ برتاؤ کرنے اور انہیں مختلف تنظیمی کاموں کو انجام دینے کے لیے مناسب ذمہ داریوں اور وسائل کے ساتھ بااختیار بنا کر حاصل کیا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والی  ان خواتین  مزدوروں کی بہتری کے لیے بی آر او کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا، جو مشکل حالات میں اپنے معیار زندگی کو بہتر بنا کر کام کرتی ہیں، سماجی بہبود کے پروگراموں کے حصے کے طور پر اپنی بچیوں کو تعلیم فراہم کرتی ہیں اور ان کے مالی امور نیز دستاویزات منظم کرنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2370

 


(Release ID: 1804121) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi