وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی آئی پی اے ایم ، نیتی آیوگ کے تعاون سےکل اعلیٰ سطحی  مشاورتی مابعد بجٹ ویبینار کا انعقاد کرے گا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویبنار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

ویبینار میں 22 وزارتوں/محکموں کے اہم فریقین ، نیتی آیوگ،پی ایس ایز /سرکاری تنظیم کے سینئر مینجمنٹ، عالمی سرمایہ کاری فنڈز، انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ اور قانونی شعبے کے ماہرین شرکت کریں گے

Posted On: 08 MAR 2022 4:25PM by PIB Delhi

 سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم)، نیتی آیوگ کے تعاون سے، بدھ، 9 مارچ، 2022 کو ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی مابعد بجٹ ویبینار کا انعقاد کر رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویبنار سے خطاب کریں گے اور بات چیت کا آغاز کریں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ بھی ویبینار کا حصہ ہوں گے۔ وزیر خزانہ ویبنار کے اختتامی اجلاس سے  خطاب کریں گی ۔

 

اس ویبینار کے انعقادسے  سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے  محکمہ کا مقصد شعبہ جاتی ماہرین، سرمایہ کاروں کی برادری  اور دیگر نامور فریقین  سے مسائل پر خیالات اور آراء کو حاصل کرنا ہے تاکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری/سرمایہ  کشی  اور کور اور غیرکور اثاثہ کے اسیٹ  مونیٹائزیشن کے حوالے سے  مقررہ وقت پر عمل درآمد کا منصوبہ/حکمت عملی تیار کی جا سکے تاکہ  بھارت  کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ  نتائج/کنٹری بیوشن کو حاصل کیاجاسکے۔

ویبینار میں 22 وزارتوں/محکموں بشمول نیتی آیوگ،پی ایس ایز /سرکاری تنظیم سے سینئر مینجمنٹ، ساورین فنڈ،پرئیویٹ ایکویٹی ،گلوبل پنشن فنڈ ،سرمایہ کاری بینکوں ،اسیٹ مونیٹائزیشن کمپنیوں خاص  طورسے ریئل اسٹیٹ ،انفرااسٹرکچر   کے سینئر مینجمنٹ  اور انویسٹمنٹ کمیونٹی اور قانونی ماہرین  ساتھ ہی شمالی امریکہ ،یوروپ ،مشرق وسطی ،ایشیا اور مشرق بعید  اور آسٹریلیاکے دیگر فریقین  شرکت کریں گے ۔

ویبینار کے موضوعات  ہیں:

a)  نجکاری اور سرمایہ کشی

b) بنیادی اور غیر بنیادی اثاثوں کا اسیٹ مونیٹائزیشن

سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کا محکمہ  بھارتی حکومت  کے نجکاری ، اثاثہ مونیٹائزیشن اور سرمایہ کاری پروگرام پر گہرائی سے  توجہ کے ساتھ عمل آوری کی مضبوط حکمت عملی وضع  کرنے کے لیے پینلسٹ اور شرکاء کے قیمتی خیالات/تجربات کو جمع کرے گا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2358)  



(Release ID: 1804119) Visitor Counter : 154