کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کوئلہ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سلسلہ مزید آگے بڑھائیں

Posted On: 08 MAR 2022 4:15PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کوئلے کی وزارت کے تحت تمام اداروں میں صنفی مساوات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔خواتین کے عالمی دن- 2022 کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ذمہ داری ہے، جو ہندوستان میں خواتین کو روزگار فراہم کرنے والا چوٹی کاا دارہ ہے کہ وہ خواتین کی افرادی قوت کو بااختیار بنائے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

 

سی آئی ایل کوئلہ کی وزارت کا ایک مہارتن پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے۔ اس کی کام کرنے والوں کی افرادی قوت میں تقریباً 20,000 خواتین ہیں۔ ان میں کانوں میں کام کرنے والیاں بھی شامل ہیں۔ سی آئی ایل  میں صنفی مساوات اُنہیں اپنے کیریئر میں مساوی مواقع فراہم کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1804082) Visitor Counter : 148