کوئلے کی وزارت

وزیر جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کوئلے کے شعبے سے اپیل کی کہ کوئلے کی پیداواری کو مزید بڑھایا جائے اور برآمد کو کم کیاجائے


وزارت کوئلہ کی آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے عظیم الشان ہفتے کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 07 MAR 2022 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی:07،مارچ،2022۔کوئلے، کانکنی اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے آج یہاں وزارت کوئلہ کی آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے عظیم الشان ہفتے کا افتتاح کیا۔ کوئلے، کانکنی اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ورچوئل طور پر تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی جدوجہد آزادی کے دوران مردوں، خواتین اور نوجوانوں کے ذریعے پیش کی گئی قربانیوں کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کوئلے کے شعبے سے اپیل کی کہ وہ توانائی کے شعبے اور آتم نربھر بھارت میں مزید تعاون  پیش کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کوئلے کے شعبے سے اپیل کی کہ وہ پروڈکشن کو مزید بڑھائے تاکہ درآمد کو کم کیا جاسکے اور ملک کی توانائی کی سلامتی کو مزید بڑھایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ کوئلے کی پی ایس یوز کے ذریعے سماجی ذمہ داری کی تکمیل کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار کانکنی کی ضروریات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماحول کی اور کانکنی کے قرب وجوار میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

شاندار ہفتے کی تقریبات میں معزز شخصیات کا استقبال کرتے ہوئے کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انیل کمار جین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی وزارت ملک کی توانائی کی ضروریات کی تکمیل میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بین الاقوامی ترقیات کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں جس میں کوئلہ بھی شامل ہے، عالمی طور پر بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) توانائی کے شعبے کی ضروریات کے بڑے حصے کی تکمیل کررہی ہے۔ ڈاکٹر جین نے کہا کہ کھانا بنانے والے کوئلے کی پروڈکشن کیلئے مزید تلاشی مہم کی ضرورت ہے تاکہ درآمدات کو مزید کم کیا جاسکے۔

تقریبات کے حصے کے طور پر وزارت کے ذریعے کئی یادگاری پروگرام اور سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جو کوئلے کے شعبے میں ہندوستان کی سب سے بہتر حصولیابیوں کی نمائش کریں گی اور مستقبل کا لائحہ عمل وضع کریں گی۔ یہ پائیدار کانکنی کے میدان میں ہونے والی  حصولیابیوں اور پہل قدمیوں پر اور کاربن کے اثرات کو کم کرنے، کاربن کے غیرجانبداری ہدف کو پورا کرنے اور مؤثر کانکنی آپریشن کے توسط سے متبادل درآمد پر روشنی ڈالیں گی۔ اسی طرح  کانکنی کے علاقے میں مقامی برادریوں/ دیہی آبادی کے سماجی- اقتصادی حالات پر مثبت اثرات کے مرتب ہونے اور تازہ ترین صاف کوئلے سے متعلق ٹیکنالوجیز جیسے کہ کول بیڈ میتھین اور کوئلے سے حاصل شدہ ہائیڈروجن کے ظہور پر روشنی ڈالیں گی۔

کوئلے اور اس سے متعلقہ شعبہ جات کے موضوع پر معزز شخصیات کے ذریعے گفتگو، سی آئی ایل اور این ایل سی آئی ایل کے ذریعے پائیدار کانکنی کے موضوع پر مختصر فلموں کی نمائش لوگوں کے حق میں کی گئی پہل قدمیوں اور خون کے عطیہ کے کیمپ تقریب کے عظیم الشان ہفتے کی کچھ جھلکیاں تھیں۔

ایڈیشنل سکریٹریز جناب ونود کمار تیواری، جناب ایم ناگاراجو اور وزارت کوئلہ کے دوسرے سینئر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی جس کا انعقاد ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کی جانب سے کیا گیا تھا۔

 

                                               -----------------------

 

ش ح۔ا ک ۔ ع ن

U NO: 2333



(Release ID: 1803811) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil