محنت اور روزگار کی وزارت

لیبر اور روزگار وزارت کی آئکونک ویک تقریبات


کئی اعلانات کے ساتھ آغاز

ای-شرم پورٹل اب اُ منگ موبائل ایپ پر دستیاب: جناب بھوپیندر یادو

وزیر موصوف نے ای-شرم کو نیشنل کیریئر سروسز (این سی ایس) پورٹل کے ساتھ جوڑنے کا بھی اعلان کیا

ای-شرم میں 6 مہینوں سے کم مدت میں 25 کروڑ رجسٹریشن اجتماعی عزم کا عکاس ہے: جناب بھوپیندر یادو

انہوں نے ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں/ سی ایس سی- وی ایل آئی کو شرم ایوارڈز سے نوازا

لیبر اور روزگار وزارت کے ملازمین کے لئے بہت جلد ایک ڈیجیٹل، شفاف منتقلی کی پالیسی لائی جائے گی

Posted On: 07 MAR 2022 3:50PM by PIB Delhi

لیبر اور روزگار کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نےآج آئیکونک ویک کے آغاز پر کہا کہ حال ہی میں شروع کیا گیا ای- شرم پورٹل، سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے نصب العین کو پورا کرنے میں ایک اہم وسیلہ بن کر ابھرا ہے اور 6 مہینے سے بھی کم عرصے میں 25 کروڑ رجسٹریشن کا سنگ میل طے کیا گیا ہے، جو اجتماعی عزم کا عکاس ہے۔

 

لیبر اور روزگار کی وزارت نے آج وگیان بھون، نئی دلی میں ’’ ای-شرم پر غیر منظم کارکنوں کے 25 کروڑ رجسٹریشن‘‘ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جو آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر آئکونک ویک کا حصہ تھا۔

 

جناب یادو نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ای-شرم پورٹل، امرت کال فار غریب کلیان‘‘ کی بنیاد فراہم کرے گا، جس پر مبنی بہت سی اسکیموں اور پروگراموں کا اہتمام کیا جا سکے گا تاکہ ملک میں غیر منظم کارکنوں کو فائدوں کی براہ راست دستیابی ہوسکے۔

 

جناب یادو نے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور ممتاز ریاستوں / مرکزی انتظام والے علاقوں / سی ایس سی وی ایل ای کو ایوارڈ سے نوازا اور غیر منظم کارکنوں کی بہبود کے لئے کوشش جاری رکھنے کو کہا، جو ہندوستان کے مجموعی کارکنوں کا 80 فیصد ہیں۔ اترپردیش، اڈیشہ اور اتراکھنڈ ممتاز ریاستوں میں شامل تھیں، جبکہ جموں و کشمیر، دلی، چنڈی گڑھ، رجسٹریشن کی تعداد کے اعتبار سے ہوئی تھیں۔

اس موقع پر وزیر محنت نے اعلان کیا کہ ای-شرم پورٹل اب امنگ موبائل ایپلی کیشن پر دستیاب ہے، جس کے ذریعے غیر منظم کارکن خود کو آسانی سے رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب ای-شرم کو نیشنل کیریئر سروسز پورٹل سے جوڑا گیا ہے، جو ایک ہی جگہ پر کارکنوں کو روزگار اور کیریئر کے بارے میں وسیع خدمات کی فراہمی کا وسیلہ ہے۔ این سی ایس کے ذریعے پورٹل غیر منظم کارکنوں کو ان کے علاقوں یا بیرون وطن روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

 

ایک اور اہم اقدام میں جناب یادو نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے تحت ’’ ڈونیٹ اے پنشن‘‘ پہل کا اعلان کیا۔ جہاں ہندوستانی شہری اپنے قریبی مددگاروں مثلاً گھریلو ملازمین، ڈرائیوروں، نگہداشت کارکنوں، نرسوں وغیرہ کے لئے پریمیم کے حصے کا عطیہ دے سکتے ہیں۔

 

 

اسکیم کے تحت عطیہ کرنے والا اپنے ملازمین کی جانب سے کسی بھی مدت کے لئے عطیہ کر سکتا ہے۔ اس طرح ملازمت دینے والے اپنے روز مرہ کے کاموں میں مددگار، ملازمین کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے حصہ ادا کر سکتے ہیں۔

 

وزیر موصوف نے بذات خود گھریلو ملازمین اور مددگاروں کے لئے پنشن کا عطیہ دیا اور خواہش ظاہرکی کہ ان لوگوں کا بڑھاپا آرام سے گزرے۔ گھریلو ملازمین کے لئے پی ایم- ایس وائی ایم پنشن اسکیم کے ذریعے ماہانہ تین ہزار روپے کی یقینی پنشن ملتی ہے۔

 

اس موقع پر وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ ای-شرم غیر منظم کارکنوں کا پہلا تفصیلی ڈیٹا بیس ہے، جس سے نہ صرف ملک کے محروم، غیر منظم کارکنوں کو با اختیار بنائے گا، بلکہ اس سے پالیسی سازی میں بھی مدد ملے گی۔

لیبر سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے کہا کہ ای-شرم پورٹل وزیراعظم کے اس ویژن کو پورا کرنے کی جانب کام کر رہا ہے کہ ’’ہر اہل فرد کو حکومت کے بیمے، پنشن اور ہاؤسنگ اسکیموں سے جوڑا جائے‘‘۔ جناب برتھوال نے کہا کہ ہمیں سو فیصد کامیابی کا عزم کر کے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای-شرم مرکزی حکومت، وزارتوں اور ریاستی سرکاروں کو کارکنوں کے مختلف گروپوں کے لئے سماجی تحفظ کے فائدے پہنچانے کے لئے ایک انتہائی کارآمد ڈیٹا بیس بنے گا اور نئی نسل کے کارکنوں کو ای-شرم کو اے ایس ای ای ایم، یو ڈی وائی اے ایم، اور این سی ایس پورٹل سے جوڑنے سے بے حد فائدہ ہوگا اور انہیں روزگار اور ہنرمندی کے مواقع حاصل ہوں گے۔

 



(Release ID: 1803788) Visitor Counter : 157