دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کا محکمہ یومِ خواتین دیہی خواتین کے کاروباری جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منائے گا


دیہی ترقی کے مرکزی وزیریومِ خواتین کے موقع  پر کئی ایوارڈ دیں گے

Posted On: 07 MAR 2022 5:33PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت نے 8 مارچ 2022 کو خواتین کا عالمی دن منانے کے لئے(شام 3.00 بجے سے شام 6.00 بجے تک) ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد معاش کے وسائل کے ذریعے خود کو بااختیار بنانے میں خواتین کی ہمت اور عزم کی ستائش اور اعتراف ہے۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب کے دوران لکھپتی خواتین ایس ایچ جی ممبران جنہوں نے ڈے-این آر ایل ایم کے عمل دخل سے اپنے لئے معاشی وسائل کے منافع بخش  پورٹ فولیو بنانے میں غیر معمولی طور پر اچھا کام کیا ہے، اپنے تجربات کا اشتراک کریں گی۔ صنفی انصاف کے مراکز کے انتظام کے بارے میں کلسٹر کی سطح کے فیڈریشنوں کے اراکین بھی اپنے تجربے کا اشتراک کریں گے۔ یہ خواتین صنفی انصاف کے مراکز چلا رہی ہیں جس کا مقصد صنفی مساوات سامنے لانا اور صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے۔

 

علاوہ ازیں اس تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کلسٹر کی سطح کے فیڈریشنوں کو ڈے-این آر ایل ایم نیشنل ایوارڈ دئیے جائیں گے اور ڈے-این آر ایل ایم کے تحت پبلک سیکٹر بینکوں کے علاوہ ڈی ڈی یو جی کے وائی کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پروجیکٹ امپلی مینٹیشن ایجنسی کو بھی نوازا جائے گا۔

 

یہ تقریب وگیان بھون واقع نئی دہلی میں روایتی اور غیر روایتی دونوں طور پر منعقد ہوگی۔

 

نیشنل رورل لائیولی ہڈز مشن (ڈے-این آر ایل ایم) دیہی ہندوستان میں غریبی کے خاتمے کے لئے حکومتِ ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کا ایک انتہائی اہم پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہر دیہی غریب گھرانے سے ایک عورت کو اپنی مدد آپ گروپ کے نیٹ ورک کے تحت لانا اور غریبی سے باہر آنے کے لئے ان کی مالی شمولیت کو اور روزی روٹی کی مستقل حمایت کو یقینی بنانا ہے۔ پورے ہندوستان میں اب تک 8 کروڑ دیہی خواتین کو 74.43 لاکھ  اپنی مدد آپ گروپوں کے تحت لایا گیا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1803727) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil