صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

خواتین کے بین الاقوامی  دن کے موقع پر بھارت کے صدر جمہوریہ کا پیغام

Posted On: 07 MAR 2022 4:56PM by PIB Delhi

بھارت  کے صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں، جو ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، کہا ہے کہ :-

’’ میں خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو تہ دل سے  مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

آج جب دنیا مسلسل بدل رہی ہے بھارتی  خواتین اپنی ذاتی اور سماجی زندگیوں نیز قومی میدان میں بھی نمایاں اثر ڈال رہی ہیں۔ وہ ہمارے ملک کی ترقی کے عمل میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اپنی بیٹیوں کو خودکفیل  بنانے کے لیے انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے۔ یہ انہیں اپنے خاندان، معاشرے اور ملک  کے تئیں  اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بھی اپنی آرزؤوں کی تکمیل  کے قابل بنائے گا۔

یہ دن خواتین کے تحفظ، احترام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع بھی ہے۔ ہمیں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو اپنی  پوری صلاحیت کا استعمال کرنے اور ملک کی تعمیر کے عمل میں تعاون  دینے کے  مواقع فراہم کرنے چاہئیں ۔‘‘

صدرجمہوریہ کاپیغام دیکھنےکےلئےیہاں کلک کریں۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2317)

 



(Release ID: 1803707) Visitor Counter : 172