وزارت دفاع

سری لنکا - ہندوستان کی باہمی بحری مشق سلائنیکس 07 تا 10 مارچ 22

Posted On: 07 MAR 2022 4:43PM by PIB Delhi

ہندوستان اور سری لنکا کی نویں دو طرفہ بحری مشق سلائنیکس ( سری لنکا - انڈیا نیول ایکسرسائز) پروگرام کے مطابق  07 مارچ سے 10 مارچ 2022 تک وشاکھاپٹنم میں ہو گی۔ اس مشق کا اہتمام دو مرحلوں میں کیا جا رہا ہے؛ وشاکھاپٹنم میں بندرگاہی مرحلے میں 07 اور08 مارچ 22 کو اور اس کے بعد خلیج بنگال میں سمندری مرحلے میںیہ مشق 09 اور10 مارچ کو ہو گی۔

 

سری لنکا کی بحریہ کی نمائندگی ساحل سے دور گشت کرنے والا ایک جدید جہاز ایس ایل این ایس سایورالا اور ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی نشانہ بند میزائل والا جنگی جہازآئی این ایس کِرچ  کرے گا۔ ہندوستانی بحریہ کے دیگر شرکاء میں آئی این ایس جیوتی، جہازوں کے بیڑے کی مدد کرنے والا ایک ٹینکر، جدید ہلکا ہیلی کاپٹر، سی کنگ اور چیتک ہیلی کاپٹر اور ڈورنیئر میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ شامل ہیں، سابقہ سلائنیکس مشق کا اہتمام اکتوبر 2020 میں ترینکو مالی میں کیا گیا تھا۔

 

سلائنیکس کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، باہمی افہام و تفہیم کو بہتر بنانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان کثیر جہتی بحری کارروائیوں کے لئے ایک دوسرے کے بہترین طریقوں اور طریق عمل کو سمجھنا ہے۔ بندرگاہی مرحلے میں پیشہ ورانہ، ثقافتی، کھیل اور سماجی تبادلے شامل ہوں گے۔ سمندری مرحلے کے دوران ہونے والی مشقوں میں سرفیس اور اینٹی ایئر فائرنگ کی مشقیں، بحری جہاز رانی کی انکشافی تفہیم اور ہوا بازی کی کارروائیاں بشمول ایک ڈیک سے دوسرے تک پرواز اور سمندر میں اعلی درجے کی حکمت عملی اور خصوصی فورسز کی کارروائیاں شامل ہوں گی۔ اس سے دونوں بحری افواج کے درمیان پہلے سے موجود اعلیٰ درجے کی انٹرآپریبلٹی میں مزید اضافہ ہو گا۔

 

سلائنیکس ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گہری سمندری مصروفیت کی نظیر ہےاور گزرنے والے برسوں کے دوران باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے رُخ پر اس کا دائرہ وسیع ہوا ہے جو ہمسایہ  پہلے کی ہندوستان  کی پالیسی اور عزت مآب وزیر اعظم کا خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی (ساگر) کے وژن کے مطابق ہے۔

ش ح۔ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1803666) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam