محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر سلسلے وارپروگرام اور تقریبات منعقد کرے گی


ایک ایسی تحریک کے آغاز میں مدد ملے گی جوبھارت 2.0 ’ایک آتم نربھر بھارت ‘ کے وزیر اعظم کے وژن کو مزید رفتار دے گی:جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 06 MAR 2022 6:47PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے ایم)بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے  نیزاس کے عوام کی تابناک تاریخ ،ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کے لئے بھارتی حکومت کا ایک اقدام ہے۔

 

بھارت کی نمو کی داستان کا جشن منانے کے لئے یعنی اس نے کس طرح ایک سرکردہ اقتصادی حیثیت حاصل کی ہے ۔محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعہ اس سلسلے میں متعدد پہل قدمیوں اور پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہےتاکہ اس مخصوص اور معروف ہفتے کا اہتمام کیا جاسکے جو 7سے13 مارچ 2022 کے درمیان منایا جائے گا۔

محنت اور روزگار کے وزیر، جناب بھوپیندر یادو نے ٹویٹر کا سہا را لیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ایک ایسی تحریک  تیار کرنے میں مدد ملے گی جو وزیر اعظم نریندرمودی کے 2.0 آتم نر بھر بھارت کی تصوریت کو مزید رفتار دے گی۔

 

 

محنت اور روزگارکی وزارت  نے اس ہفتے ترقی پسند بھارت کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کا منصوبہ  بنایا ہے ۔ وزارت کے ہر ڈویژن نے وزارت کے مشن کو برقرار رکھنے اوربھارت کے2.0 تصوریت میں تعاون دینے کے لئے متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ان سرگرمیوں میں ای ۔شرم کے تحت 25 کروڑاندراج  کا جشن منانا،یو ایم اے این جی(امنگ) ایپ پرای ۔ شرم کا آغاز، ایک  پنشن عطیہ دیں اسکیم کا آغاز،نیشنل کیرئیر سروس سینٹرز کے ذریعہ جاب فیئر،روزگار فراہم کرنے والی مہم، اور پورے بھارت کے 65 مقامات پرمختلف معذور افراد اوردرجہ فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ روزگار فراہم کرنے پر مبنی کیمپ  اورپورے بھارت میں اپنے 20 علاقائی دفاتر کے ذریعہ سی ایل سی (سی)کی جانب سے اس پورے علامتی ہفتے میں مختلف لیبر قوانین کے تحت بالترتیب مزدوروں اور آجروں کو ان کے حقوق اور تعمیل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور حساس بنانا شامل ہے۔

8 مارچ  کوخواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پرخصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا اور ساتھ ہی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس پورے علامتی ہفتے کے دوران  ڈی ٹی  این بی ڈبلیو ای ڈی کی جانب سے جدوجہدآزادی میں خواتین کے تعاون، غیرمنظم کارکنوں،خواتین کو بااختیار بنانے،سڑک اور آگ سے حفاظت، مرکزی ٹریڈ یونین وغیرہ  کے تعلق سے پورےبھارت میں 27 مقامات پرخصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خواتین اور بیڑی کارکنوں میں صحت کے لئے معاون خوراک اورآیوش کٹس کی تقسیم بھی کی جائے گی۔ 08 مارچ کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزیر ای۔شرم انعامات تقسیم کریں گے۔

مرکزی وزیر 09 مارچ 2022 کوبرکس اور گلوبل ساؤتھ میں جی آئی جی اور پلیٹ فارم کام کرنے کے حوالے سے روزگار کی نئی شکلوں کے موضوع پر منعقد بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کریں گے اور اس سے خطاب کریں گے۔ملازموں کے پرووڈنٹ فنڈس سے متعلق تنظیم (ای پی ایف او) کے ذریعہ ای نومنیشن کیمپوں کا بھی انعقاد کیا جائے گااور11اور12 مارچ2022 کو گوہاٹی میں سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کی 230 ویں میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔

کانو ں کی حفاظت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس)کے ذریعہ اس ہفتے  کے دوران بندھوا مزدوروں، عمارتوں اور دیگر تعمیراتی کارکنوں (بی او سی ڈبلیو) کے لیے ریاستی،ضلع اور تعلقہ کی سطح پر مختلف بیداری پروگراموں اورحفاظت سے متعلق بیداری پروگرام، ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن  (ای ایس آئی سی)کی طرف سے صحت کیمپوں کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ اہتمام ملازمین کی ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائز اینڈ لیبر انسٹی ٹیوٹ(ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی)کی جانب سے فیکٹریوں کے چیف اسپیکٹر حضرات کی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مذاکرات/ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔

 وزارت نے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی حمایت حاصل کی ہے اور منصوبہ بند کارروائیوں کے کامیاب نفاذکے لئے اپنی مشینری کو متحریک کیا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

 

U. No.2293


(Release ID: 1803517) Visitor Counter : 151


Read this release in: Telugu , English , Hindi